جموں و کشمیر میں بی جے پی حریت کے ایجنڈہ پر عمل پیرا - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-12

جموں و کشمیر میں بی جے پی حریت کے ایجنڈہ پر عمل پیرا - کانگریس

اخنور(جموں و کشمیر)
پی ٹی آئی
بھارتیہ جنتا پارٹی ، عوامی تائید حاصل ہونے کے باوجود حکومت سازی سے گریز کرکے کشمیری علیحدگی پسندوں کے ایجنڈہ کو یرغمال بنارہی ہے جس کا مقصد ریاست جمو ں و کشمیر میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے ۔ کانگریس کے سینئر قائد شیام لال شرما نے یہ احساس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو، ریاست میں حکومت سازی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ پارٹی کا مقصد صرف حریت کانفرنس کے ایجنڈہ کو ہائی جیک کرنا ہے تاکہ تاکہ سیاسی بے یقینی اور عدم استحکام کا ماحول پیدا ہو ۔ شام لال شرما نے پارٹی کے مقامی نوجوان ورکرس سے خطاب کے دوران اپنے احساس ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوام نے تبدیلی کی خواہش کے تحت انتخابات میں بی جے پی کی تائید کی تھی ۔ اب اپنے سامنے خواہشات کی بے حرمتی کا یہ منظر بھی اپنی آنکھوں سے دیکھ لے ۔ ضروری تعداد میں نشستیں حاصل ہونے کے باوجود بی جے پی حکومت سازی میں ناکام رہی جس کے نتیجہ میں ریاست میں گورنر راج نافذ ہوا ۔ شرما نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے جموں کے عوام کی خواہشات اور ان کے جذبات کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے۔ کشمیر پر توجہ مرکوز رکھنے والے سیاستدانوں پر جموں کے عوام کے جائز حقوق کی پامالی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اب جموں دوسری بار کشمیر کو دھوکہ نہیں دے گا اور کانگریس پارٹی جموں کے لئے ایک مخصوص علاقائی ترقیاتی کونسل تشکیل دینے سے متعلق پرعزم ہے ۔ اس امر کی تکمیل کے لئے مشترکہ جدو جہد ضروری ہے ۔ شرما نے مزید کہا کہ نوجوان، خصوصی طور پر جموں کا نوجوان طبقہ تلاش معاش یا اس کے بہتر مواقع کی تلاش میں گھر اور ریاست چھوڑنے پر مجبور ہورہا ہے ۔ یہ معاملہ انتہائی سنگین اور حقیقی معنوں میں باعث تشویش ہے کہ انہیں اپنے بزرگوں کو گھر میں تنہا چھوڑ کر دور دراز کے سفر پر نکلنا پڑ رہا ہے جب کہ انہیں اندرون ریاست ہی ملازمت اور روزگار کے بہتر مواقع حاصل ہونے چاہئیں ۔ شرما نے اس کے ساتھ ہی مرکزی حکومت سے جموں کے سرحدی علاقوں میں فوجیوں کی بھرتی کے لئے ایک مہم کے آغاز کا مطالبہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ اس طرح مقامی نوجوانوں کو ملک کی خدمت کا موقع نصیب ہوگا۔

BJP working on Hurriyat agenda in Jammu and Kashmir: Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں