اسمارٹ شہروں کی تعمیر کے لئے ہند امریکہ ٹاسک فورس کی تشکیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-28

اسمارٹ شہروں کی تعمیر کے لئے ہند امریکہ ٹاسک فورس کی تشکیل

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان اور امریکہ نے آج الہ آباد ، اجمیر اور وشاکھاپٹنم کو مشترکہ طور پر اسمارٹ سٹی کے طور پر ترقی دینے کے لئے ایک ٹاسک فورس کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ ٹاسک فورس ان شہروں کو اسمارٹ سٹی بنانے کے منصوبہ کے لئے اندرون3ماہ لائحہ عمل کو مدون کریں گے۔ وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو اور امریکہ دورہ کنندہ سکریٹری آف کامرس مس پینی پرٹکز کی جانب سے دو دن قبل دونوں ممالک کی جانب سے ایک معاہدہ پر دستخط کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس معاہدہ کے تحت امریکہ کی ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی( یو این ٹی ڈی اے) کے ذریعہ ہندوستان کے تین شہروں کو اسمارٹ شہر میں ترقی دی جانی ہے ۔ اس فیصلہ کے مطابق اس ٹاسک فورس میں مرکزی حکومت ، ریاستی حکومت اور یو ایس ٹی ڈی اے کے عہدیدارشامل رہیں گے ۔ اس ان شہروں کی ترقی کے ضمن میں اندرون3ماہ ایک روڈ میاپ کی تیاری پر کام کیاجائے ۔ ہندوستان نے اتر پردیش کے شہر الہ آباد ، راجستھان کے شہر اجمیر اور آندھرا پردیش کے شہر وشاکھا پٹنم کی بطور اسمارٹ شہروں میں ترقی کے لئے یو ایس ٹی دی اے کے ساتھ3معاہدات پر دستخط کئے ہیں۔ گزشتہ ماہ ستمبر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے موقع پر ان منصوبوں کی شروعات کی گئی تھیں ۔ اور یہ مسئلہ کو دونوں ممالک کے مشترکہ اعلامیہ میں شامل کیا گیا تھا۔ اس معاہدہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وینکیا نائیدو نے کہا کہ اب دونوں جانب سے بات چیت کرنے اور آگے کا وقت ہے تاکہ معاہدہ پر تیز رفتار اور سنجیدگی سے عمل آوری کی جاسکے ۔ نائیڈو نے کہا کہ صدر امریکہ بارک اوباما کے دورہ ہند کے موقع سے اسمارٹ شہروں کی تعمیر کے سلسلہ میں پیشرفت سے اس بات کی امید بڑھ گئی ہیں کہ اسمارٹ شہروں کا خواب حقیقت میں تبدیل ہورہا ہے ۔ اوباما کے دورہ سے قبل یہ صرف توقعات ہی تھیں ۔ اب ان پر عمل ہونے جارہا ہے ۔
امریکی سکریٹری مس پرٹزکرنے کہا کہ امریکی کمپنیوں کو کہہ دیا گیا ہے کہ ہندوستان سے جو بھی بات چیت کی گئی ہے وہ حقیقی ہے اور وہ یہاں اپنے لیے مواقع حاصل کرسکتے ہیں ۔ نائیڈو نے کہا کہ ٹاسک فورس تفصیلی مذاکرات کے بعد پراجکٹ کے مقامات ، مالیہ اور وسائل وغیرہ کی نشاندہی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بیرونی راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) یا ایف آئی آئی کے ذریعہ کی جاسکتی ہے ۔ مودی حکومت ملک بھر میں100شہروں کو اسمارٹ شہروں میں تبدیل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ اس سلسلہ میں مختلف ممالک سے تعاون کی خواہاں ہے۔

India, US to set up task force to develop three Smart Cities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں