دہلی میں عام آدمی پارٹی کی تائید کرنے جنتادل یو کا اشارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-28

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی تائید کرنے جنتادل یو کا اشارہ

پٹنہ
پی ٹی آئی
کانگریس کے احتجاج کو نظر اندا ز کرتے ہوئے جنتالد یو نے کہا ہے کہ وہ دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی تائید کرے گی ۔ جنتادل یو کے ریاستی صدر وشست نارائن سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جنتادل یو دہلی میں اروند کجریوال کی عام آدمی پارٹی کی تائید کرے گی ۔ جب انہیں بتایا گیا کہ کانگریس اس پر احتجاج کررہی ہے تو سنگھ نے کہا کہ جنتادل یو کے صر ف بہار میں کانگریس کے ساتھ تعلقات ہیں ۔ ریاست کے باہر دونوں مختلف راستوں پر چلنے کے لئے آزاد ہین ۔ اسی دوران جنتادل یو کے قومی سکریٹری کے سی تیاگی نے کہا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی تائید کرنے کی تجویز زیر غور ہے لیکن ابھی اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے فون پر پی ٹی آئی کو بتایا کہ سماج وادی پارٹی ، اور آر جے ڈی نے بھی دہلی میں اپنے امیدوار کھڑا کیے ہیں ۔ اور ایسی صورت حال میں جنتادل یو کا عام آدمی پارٹی کے لئے مہم چلانا فائدہ مند نہیں ہوسکتا ۔ ہم نے عام آدمی پارٹی کی تائید کے فیصلہ کو زیر التوا رکھا ہے ۔ بہار جنتادل یو کے صدر نے بہار میں کانگریس کی جانب سے اس معاملہ پر احتجاج کیے جانے کے پس منظر میں یہ بیان دیا ۔ اے آئی سی سی کے رکن اور ریاستی کانگریس کے ترجمان اعلیٰ پریم چندرمشرا نے نتیش کمار کی جانب سے کجریوال کی تائید میں مہم چلائے جانے پر حال ہی میں ناپسندیدگی ظاہر کی تھی۔ مشرا نے24جنوری کو اپنے ایک بیان میں جنتادل یو کو یاددہانی کرائی تھی کہ ان کی پارٹی بہار میں نتیش کمار کی جماعت کی تائید کررہی ہے ۔ مشرا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس سے پہلے بھی نتیش کمار نے کانگریس کے خلاف انڈین نیشنل لوک دل کے قائد اوم پرکاش چوٹالہ کی تائید کی تھی ۔ اب اگر وہ دہلی میں ایسا کرتے ہیں تو اس سے کانگریسیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے گی ۔ انہوں نے کمار کو ایک مدبر قائد قرار دیا اور کہا کہ سیاست میں مریادا(دیانت داری) ہونی چاہئے کہ اگر کوئی پارٹی کسی ریاست میں دوسری جماعت کی اہمیت کی حامل تائید سے حکومت چلارہی ہو تو دوسری ریاست میں اس کی مخالفت جماعت کی تائید میں مہم چلانا منصفانہ نہیں ہوگا۔ مشرا نے کہا تھا اگر نتیش کمار دہلی میں عام آدمی پارٹی کی تائید جاری رکھتے ہیں تو کانگریس کی مرکزی قیادت بہار میں جنتادل یو کی تائید جاری رکھنے کے فیصلہ پر نظر ثانی کرے گی۔

JDU's indication for supporting the AAP in Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں