حیدرآباد میٹرو ریل کے پہلے مرحلے کا اگادی سے آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-12

حیدرآباد میٹرو ریل کے پہلے مرحلے کا اگادی سے آغاز

حیدرآباد
یو این آئی
14,132کروڑ کے حیدرآباد میٹرو ریل لمٹیڈ کا پہلا مرحلہ جو8کلو میٹر راہداری پر مشتمل ہے، تلگو سال نو اگادی سے شروع ہوگا ۔حیدرآبا دمیٹرو ریل (ایچ ایم آر) کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی کے بموجب ایل اور میاپور ڈو کے کام تقریباً مکمل ہوچکے ہیں ۔ اپل اور میاں پور ڈپو پر18کوچیں پہنچ چکے ہیں ۔ تمام ٹرینوں کے لئے مختلف تجرباتی دوڑ بھی ناگول اور منو گوڑہ کے درمیان کامیابی کے ساتھ مکمل ہوچکی ہے ۔ 21مارچ کو اگادی کے دن یہ سرویس عوام کے لئے کھول دی جائے گی ۔ ایل اینڈ ٹی جس کو ایچ ایم آر پراجکٹ کو روبہ عمل لارہا ہے ، نے مالیاتی مسدودی مارچ2011کو عمل میں لائی تھی جب کہ ریاستی حکومت نے اس کی تاریخ5جولائی2012قرر کی تھی۔ تعمیری مرحلہ جولائی2017کو مکمل ہوگا ۔72کلو میٹر طویل پراجکٹ کی تعمیر میں تین راہداریاں ہیں جنہیں6مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلا مرحلہ ناگول تا منو گوڑہ ، دوسرا مرحلہ میاں پور سنجیوا ریڈی ہے جو11کلو میٹر طویل ہے ۔ بیشتر انجینئرنگ ڈیزائن کام مکمل ہوچکے ہیں۔ تلنگانہ کے چیف سکریٹی راجو شرما کے ساتھ حالیہ جائزہ اجلاس میں این وی ایس ریڈی نے کہا کہ تا حال1700بنیادیں(44کلو میٹر)1600ستون(42کلو میٹر) اور1290ویاڈ کٹ اسپانس(33کلو میٹر) مکمل ہوچکے ہیں ۔ پراجکٹ تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔ ایچ ایم آر کو یا کی کمپنی ہیونڈائی روٹیم سے اسٹاک درآمد کررہا ہے ۔ سگنلنگ اور مواصلاتی آلات فرانسیسی کمپنی تھیلس کناڈا اور ریلز (پٹریاں) ٹاٹا کورس فرانس، فاسٹنرس جرمنی کمپنی واسلو سے درآمد کیے جارہے ہیں ۔ خود کار کرایہ وصولی سسٹم سیمسنگ ڈیٹا سسٹم انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ سے حاصل کی گیا ہے ۔ کمپنی نے ادعا کیا ہے کہ پراجکٹ سی بی ٹی سی(کمیونیکیشن پر مبنی ٹرین کنٹرول) ٹکنالوجی کو روبہ عمل لارہا ہے ۔ یہ انتہائی جدید میٹرو ریل ٹکنالوجی ہے جسے پہلی مرتبہ ملک میں رو بہ عمل لایاجارہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ دو اسٹیشنوں کے درمیان تمام9ٹرینوں کو مسافرین کے لئے استعمال کیاجائے گا ۔ حیدرآباد میں میٹرو ریل سرویسس کے آغاز کی تاریخ تیزی سے قریب آرہی ہے ۔ باور کیاجاتا ہے کہ ڈاکٹر شرما نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو ہدایت دی ۔ کہ آئندہ45دنوں میں میٹرو کے لئے درکار اراضی کے حصول کا عمل مکمل کرے ۔ چیف سکریٹری نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق میٹرو ریل پ راجکٹ کی تکمیل کے لئے اراضی کے حصول میں عجلت کے پیش نظر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ہر منگل کو جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے زیر تصفیہ مسائل کی یکسوئی کا فیصلہ کیا ہے ۔

Ugadi to unveil Hyderabad's first Metro rail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں