آندھرا پردیش میں سرمایہ کاروں کے لئے ای بزنس پورٹل کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-12

آندھرا پردیش میں سرمایہ کاروں کے لئے ای بزنس پورٹل کا آغاز

حیدرآباد
پی ٹی آئی
حکومت آندھرا پردیش آئندہ ماہ ای بزنس پورٹل شروع کرنے والی ہے، اس کا مقصد کاروبار کے لئے لائسنس اور اجازت نامے حاصل کرنے سرمایہ کاروں کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے ۔ چیف منسٹر این چندرا بوبا نائیڈو نے گزشتہ ہفتہ پورٹل کے سلسلہ میں اجلاس منعقد کیا تھا۔ تاحال سرمایہ کاروں کو صنعتوں کے قیام کے لئے اجازت حاصل کرنے طویل طریقہ کار سے گزرنا پڑتا تھا ۔ پورٹل کے ذریعہ سرمایہ کارجو دنیا کے کسی بھی خطہ کے ہوں بآسانی اجازت حاصل کرسکتے ہیں۔ مشیر (مواصلات) آندھر اپردیش پرکلا پربھاکر نے یہ بات بتائی ۔ پورٹل کے آغاز کے بعد برقی، ماحولیات، لیبر اور دیگر اجازت نامہ سنگل ڈیسک سے حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔ چیف منسٹر نے امید ظاہر کی کہ ای بزنس پورٹل متوقع سرمایہ کاروں کے لئے کمپنی کے قیام اور توسیع میں معاون ثابت ہوگا۔ ریاستی حکومت پورٹل کے انتظام کے لئے ملازمین کو تربیت دینے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ یکم اپریل سے اجازت ناموں کے مینول طریقہ کار کو برخواست کیاجاسکے ۔ چیف منسٹر نے ہدایت دی ہے کہ پورٹل کو آدھار سے مربوط کیاجائے تاکہ بائیو میٹرک سسٹم کا استعمال کیاجاسکے ۔

Andhra Pradesh to launch 'e-biz' portal for investors

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں