تلنگانہ کے وزیر صحت ٹی راجیا کی کابینہ سے برخواستگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-26

تلنگانہ کے وزیر صحت ٹی راجیا کی کابینہ سے برخواستگی

حیدرآباد
یو این آئی
ایک بڑی تبدیلی میں تلنگانہ کے وزیر صحت ٹی راجیا کو ریاست میں سوائن فلو مسئلہ سے عدم اطمینان بخش طریقہ سے نمٹنے پر کابینہ سے برخواست کردیا گیا ۔ راجیا کو جو ڈپٹی چیف منسٹر بھی تھے، کئی الزامات کا سامنا ہے ۔رکن لوک سبھا کے سری ہری کو راجیا کی جگہ کے چندر شیکھر راؤ نے اپنی کابینہ میں شامل کیا ہے۔ راج بھون میں منعقدہ مختصر سی تقریب میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے سری ہری کو عہدہ اور راز داری کا حلف دلایا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ، کئی وزراء اور دیگر تقریب میں موجود تھے ۔ یاد رہے کہ تلنگانہ کانگریس نے سوائن فلو کی وبا کو روکنے مبینہ طور پر ناکامی پر ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر راجیا کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا ۔ کانگریس رکن کونسل ایم ایس پ ربھاکر نے الزام لگایا تھا کہ خود ڈاکٹر ہونے کے باوجود رجیا نے ریاست میں سوائن فلو کی روک تھام کے لئے درکار اقدامات میں ناکام رہے ۔ اس کے نتیجہ میں زائد از20اموات ہوئیں ۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ڈاکٹر راجیا کی نااہلی کے باعث روزانہ عوام اس مرض میں مبتلا ہوکر فوت ہورہے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ سوائن فلو اموات کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے راجیا اپنے عہدہ سے مستعفیٰ ہوجائیں ۔ بصورت دیگر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو چاہئے کہ انہیں کابینہ سے برخواست کردیں ۔ اسی دوران چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر ووزیر صحت و طبابت ٹی راجیا کو مبینہ بے قاعدگیوں کی پاداش میں برخواست کردیا ۔ چیف منسٹر نے ورنگل کے رکن پارلیمنٹ کڈیم سری ہری کو کابینہ میں شامل کرلیا ۔ انہیں ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر تعلیم کا قلمدان دیا گیا ۔ قبل ازیں سری ہری نے وزیر مقرر کیے جانے پر راج بھون میں مقررہ سادہ سی تقریب میں عہدہ کا حلف لیا ۔ اس تقریب میں چیف منسٹر اور دیگر وزراء نے بھی شرکت کی ۔ وزیر صحت و طبابت کا عہدہ ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کو دیا گیا جب کہ جی جگدیش ریڈی، جن کے پاس وزارتعلیم کا قلمدان تھا کو وزیر توانائی بنایا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر کی ہدیات پر گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے استقدامی اثر کے ساتھ ڈاکٹر ٹی راجیا کو وزارت کے عہدہ سے برخواست کردیا۔

Rajaiah gets marching orders; Kadiam made Telangana deputy CM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں