اوباما کے دورہ ہند کے موقع پر جموں و کشمیر میں سخت سیکوریٹی انتظامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-26

اوباما کے دورہ ہند کے موقع پر جموں و کشمیر میں سخت سیکوریٹی انتظامات

جموں/سری نگر
پی ٹی آئی
صدر امریکہ بارک اوباما کے دورہ ہند کے موقع پر دہشت گردوں کی جانب سے آسان نشانوں پر حملوں کے اندیشہ کے پیش نظر ریاست جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقاریب کے پر امن انعقاد کے لئے ہمہ سطحی سیکوریٹی بندوبست کئے گئے ہیں ۔ جموں کے مولانا آزاد میموریل اسٹیڈیم پر گورنر جموں و کشمیر این این ووہرا سیکوریٹی دستوں کے پریڈ کی سلامی لیں گے ۔ اس تقریب کے لئے ہمہ سطحی سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ صفائی ستھرائی کے کاموں کے بعد حد بندی کردہ علاقہ میں سونگھنے والے کتوں کی جانب علاقہ کی صفائی کے بعد کسی بھی شہری کی وہاں آمد کو روکنے کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ ریاست جموں و کشمیر کے ڈائرکٹر جنرل پولیس کے راجندر رکمار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہاں خطرہ بہت زیادہ ہے لیکن کسی بھی واقعہ سے بچنے کے لئے ہم نے مکمل تیاری کرلی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سرحد سے ملحقہ وادی کے اقلیتی علاقوں میں سیکوریٹی کو مضبوط بنادیا ہے ، در اندازی کے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ہے اور ہر حساس علاقہ میں چیک پوسٹس قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی صدر امریکہ بار ک اوباما کی آمد کے پیش نظر سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہ اندیشہ ہے کہ پاکستان کی تائید ی دہشت گرد چھتیس پورہ قتل عام طرز کے حملہ کرسکتے ہیں جس طرح امریکہ کے صدر بل کلنٹن کے20مارچ2000ء میں دورہ ہند کے موقع پر لشکر طیبہ کے دہشت گردوں نے علاقہ میں اس وقت36سکھوں کا قتل کردیا تھا ۔ جموں و کشمیر کے ڈی جی پی نے بتایا کہ معلوم مشتبہ افراد پر نگرانی رکھی گئی ہے اور انتہائی پھرتی سے اقداما ت کرنے والی سیکوریٹی فورسس کو تیار رکھا گیا ہے ۔ ریاست میں رات کو گشت کرنے والے دستوں مصروف ہیں اور چوکسی اور کسی بھی واقعہ کو روکنے کے لئے ہر قسم کے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ مولانا آزاد میموریل اسٹیڈیم پر بھاری سیکوریٹی بندوبست کردیا گیا ہے ۔
یو این آئی کے بموجب کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کے لئے بخشی اسٹیڈیم کے گردونواح میں ریاستی پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے، بخشی اسٹیڈیم کو جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا ہے جب کہ اسٹیڈیم کے قریب واقع تمام اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ بازوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ کئی ایک حساس مقامات پر مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر قریبی نگاہ رکھنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور بلیٹ پروف گاڑیاں تعینات کردی گئی ہیں۔ سراج رساں کتوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے بخشی اسٹیڈیم اور نزدیک میں واقع اقبال پارک اور انڈور اسٹیڈیم کی چیکنگ کی گئی ۔ سری نگر کے سیول لائنز علاقہ میں اتوارکو لگنے والا مشہور سنڈے مارکیٹ سیکوریٹی وجوہات کی بنا پر بند کردی گئی ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکوریٹی وجوہات کی بناء پر تاجروں کو اسٹال نہ لگانے کی ہدایت کردی گئی تھی۔ چونکہ ریاست میں اس وقت گورنر راج نافذ ہے ، اس لئے ظاہری طور پر وادی کشمیر کے ڈویژنل کمشنر روہت کنسل بخشی اسٹیڈیم سری نگر میں پرچم کشائی کی رسم انجام دیں گے ۔ امریکی صدر بارک اوباما کی نئی دہلی آمد کے ساتھ ہی ریاست بالخصوص سری نگر میں چوکسی میں اضافہ کردیا گیا ۔

Ahead of Obama visit, security beefed up across Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں