ٹامل ناڈو کو چارلی ہیبڈو طرز کے حملہ کی دھمکی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-29

ٹامل ناڈو کو چارلی ہیبڈو طرز کے حملہ کی دھمکی

چنائی
پی ٹی آئی
ٹامل اخبار کو ایک مکتوب موصول ہوا ہے ، جس میں یہ دھمکی دی گئی ہے کہ اس کے دفتر پر فرانس کے طنزیہ جریدے چارلی ہبڈو کے دفتر پر کئے گئے جیسا حملہ کیاجائے گا۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ ہمیں روزنامہ کا ایک مکتوب ملا ہے جس پر جانچ ہورہی ہے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ مکتوب کو انگریزی میں ٹائپ کیا گیا ہے کہ کل پیرس کے چارلی ہیبڈو کو نشانہ بنایا گیا تھا اور آئندہ دن ملار پر حملہ کیاجائے گا۔ مکتوب میں الفاظ ہندوستانی نقشہ کے پس منظر میں دکھائی دے رہے ہیں ۔ مکتوب کو نامعلوم افراد کی جانب سے بذریعہ ڈاک روانہ کیا گیا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا تعلق تنظیم دی بیس مومنٹ سے ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس کا مرکز3/10اکاڈم ، کوالی ٹاملناڈو ، انڈیا درج ہے ۔ نقشہ کے نیچے اسامہ بن لادن کی تصویر اور منجانب القاعدہ درج ہے اور دستخط تین کی حروف دکھائی دے رہے ہیں ۔ یہ ایک فرضی تنظیم ہوسکتی ہے یا پھر کوئی شرارت ہوسکتی ہے یا پھر کچھ اور مقاصد رکھتے ہوں گے۔ ہم کو اس کا اندازہ نہیں ۔ جانچ کی تکمیل کے بعد ہی ہم اس پر تبصرہ کرسکیں گے ۔ یہ بات عہدیدار نے بتائی۔ اخبار کے دفتر کے پاس سیکوریٹی کے جوانوں کو تعینات کردیا گیا ہے ۔

Tamil daily threatened of 'Charlie Hebdo style' attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں