دہلی اسمبلی انتخابات - حصول اقتدار پر ہر جھونپڑی والے کو فلیٹ - کانگریس کا وعدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-29

دہلی اسمبلی انتخابات - حصول اقتدار پر ہر جھونپڑی والے کو فلیٹ - کانگریس کا وعدہ

نئی دہلی
یو این آئی
کانگریس نے دہلی میں اس کی حکومت بننے پر جھگی جھونپڑوں میں رہنے والوں سے جہاں وہ رہ رہے ہیں اسی جگہ پر فلیٹ بناکر دینے کا وعدہ کیا ہے اور اس کے لئے آج بل کا خاکہ بھی جاری کیا۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی تشہیری مہم کمیٹی کے سربراہ اجئے ماکن اور دہلی ریاستی کانگریس کے صدر اروند سنگھ لولی نے یہاں پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پارٹی کی حکومت بننے پر جھگی جھونپڑی میں رہنے والے خاندان کو اسی مقام پر25سے40اسکوائر میٹر کے فلیٹ بناکر دئیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال فلیٹ کے لئے ادائیگی منصوبے کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا ہے لیکن اس کی کوشش رہے گی کہ یہ فلیٹ مفت میں دئیے جائیں ۔ مسٹر ماکن نے کہا کہ یہ صرف وعدہ نہیں ۃے اور اسی کے پیش نظر پارٹی نے اس کے لئے بل بھی تیار کرلیا ہے ۔ اس کی حکومت بننے کے ایک سال کے اندر اسے قانونی جامہ پہنا کر لوگوں کو فلیٹ کا حق دیاجائے گا ۔ مالکانی حق کے لئے آدھار کارڈ، ووٹر کارڈ اور بجلی، پانی کے بل وغیرہ قابل قبول ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ ترقی پسند اتحاد( یو پی اے) سرکار نے ملک بھر میں لوگوں کو چھت کا حق دلانے کے لئے جسٹس مدگل کمیٹی تشکیل کی تھی ۔ اسی کمیٹی کے ماڈل بل کی بنیاد پر پارٹی نے یہ دہلی کے لئے یہ بل تیار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلیٹ کا مالکانہ حق خاندان کی بڑی خاتون کے نام ہوگا اور یہ قانونی دستاویز ہوگا جس پر بینک سے قرض بھی لیاجاسکے گا ۔ یہ فلیٹ فری ہولڈ ہوگا۔

Delhi Polls: Congress promises to provide Flats, Houses to Slum Dwellers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں