سنندہ پشکر کی موت زہر سے - قطعی رپورٹ وصول - قتل کا مقدمہ درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-07

سنندہ پشکر کی موت زہر سے - قطعی رپورٹ وصول - قتل کا مقدمہ درج

نئی دہلی
آئی اے این ایس
کانگریسی رہنما ششی تھرور کی اہلیہ سنندہ پشکر کو جو سال گزشتہ جنوری میں یہاں پر اسرار حالات میں مردہ پائی گئی تھیں، زہر دے کر ہلاک کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس چیف بی ایس بسی نے میڈیا کو آج یہ بات بتائی اور کہا کہ’’ ہمیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس( ایمس) سے قطعی میڈیکل رپورٹ موصول ہوچکی ہے اور ہم سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک غیر طبعی موت تھی۔ وہ طبعی موت نہیں تھی۔ سنندہ(52سالہ) کی موت زہر دئیے جانے سے ہوئی ۔ اب اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آیا یہ زہر کھلایا گیا تھا یا انجکشن کے ذریعہ جسم میں پہونچایا گیا تھا۔ بسی نے بتایا کہ’’ایمس کی رپورٹ گزشتہ29 دسمبر کو وصول ہوئی زہر کی مقدار کتنی تھی، ابھی یہ بات دریافت نہیں خی گئی ہے۔ اس دریافت کے لئے ہم متوفیہ کی آنتوں سے نکلے مادہ کو بیرون ملک روانہ کریں گے ۔‘‘ قتل کا ایک مقدمہ اب درج کرلیا گیا۔ کیس کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ڈی سی پی پریم ناتھ ان تحقیقات کی نگرانی کریں گے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ قطعی میڈیکل رپورٹ کی وصولی کے لئے تقریباً ایک سال کا عرصہ کیوں لگا ، بسّی نے جوبا دیا کہ عبوری رپورٹ میں زہر دئیے جانے کی بات کہی گئی تھی ، لیکن یہ نہیں کہا گیا تھا کہ وہ ایک غیر طبعی موت تھی ۔ رپورٹ میں زہر دئیے جانے کی بات کہی گئی تھی لیکن یہ نہیں کہا گیا تھا کہ وہ ایک غیر طبعی موت تھی ۔ ’’دواؤں کے زیادہ مقدار میں استعمال سے بھی زہریلے اثرات مرت ہوسکتے ہیں ۔‘‘ اس سوال پر کہ آیا ششی تھرور سے پھر ایک بار پوچھ تاچھ کی جائے گی ، بسّی نے جواب دیا کہ’’جو بھی ممکن ہو، ہم کریں گے‘‘(تھرورایک سابق مرکزی وزیر ہیں اور اب کیرالا سے کانگریسی ایم پی ہیں۔) بسیّ نے بتایا کہ دہلی پولیس نے ایمس سے کئی بار قطعی میڈیکل رپورٹ طلب کی تھی۔ اب یہ رپورٹ ہمیں وصول ہوئی ہے اور ہم ایف آئی آر درج کررہے ہیں۔
یہاں یہ بات بتادی جائے کہ سنندہ پ شکر ، 17جنوری2014کو ایک لکژری ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔ اس سے ایک روز قبل وہ اور ششی تھرور نے ہوٹل کے روم میں قیام کیا تھا ۔ کیونکہ ان کی قیام گاہ کو مبینہ طور پر پینٹ کیاجارہا تھا ۔ (ششی تھرور سابقہ منموہن سنگھ حکومت میں مملکتی وزیر انسانی وسائل تھے ) بعد میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ششی تھرور کو اپنی کلین انڈیا مہم کا ایک سفیر نامزد کیا تھا کیونکہ تھرور نے مہم کی ستائش کی تھی۔ اس کے بعد کانگریس نے غالباً ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے انہیں پارٹی کے سر کاری ترجمان کے عہدہ سے ہٹا دیا تھا ۔ پی ٹی آئی کے بموجب ششی تھرور نے کہا کہ ان کی اہلیہ سنندہ کی موت کے سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرنے کے دہلی پولیس کے اقدام پر وہ’’حیرت زدہ ‘‘ہوگئے ہیں اور انہوں نے تحقیقاتی عہدیداروں سے وہ’’ مکمل اطلاع‘‘ طلب کی ہے جس کی بنیاد پر یہ نتیجہ یعنی قتل کا نتیجہ اخذ کیا گیا ہے۔ تھرور نے اس کیس کی جامع تحقیقات پر زور دیا ہے تاکہ’’بغیر ملاوٹ کی سچائی‘‘ منظر عام پر آجائے ۔ انہوں ںے بتایا کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے ۔ تھرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ یہ سن کر مجھے بڑی حیرت ہوئی ہے کہ دہلی پولیس نے میری اہلیہ (آنجہانی) سنندہ کے انتقال پر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ کہنے کی چنداں ضرورت نہیں ہے کہ میں اس کیس کی تفصیلی تحقیقات کے لئے مضطرب ہوں اور پولیس کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں ۔ ہمیں پوسٹ مارٹم اور دیگر رپورٹس جیسے سی ایف ایس ایل رپورٹ کی نقول آج تک بھی فراہم نہیں کی گئی ۔ ہم ان رپورٹس کی نقولات کے لئے اپنی درخواست کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہمیں یہ نقول فوری فراہم کی جائیں ۔‘‘

Shashi Tharoor's Wife, Sunanda Pushkar, Was Poisoned, say Delhi Police

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں