ایر ایشیا طیارہ کے ملبہ کی تلاش جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-07

ایر ایشیا طیارہ کے ملبہ کی تلاش جاری

جکارتہ، سنگا پور
پی ٹی آئی، رائٹر
ایک روسی تلاشی ٹیم کی جانب سے مزید ملبہ پر نظر کی اطلاعات کے درمیان غوطہ خوروں نے آج جاوا کے سمندر میں طلاطم والے پانی سے مزید2نعشیں برآمد کی ہیں ۔ حالانکہ ہنوز حادثہ کا شکار ایر ایشیاء طیارہ کے اہم بلیک باکس کا پتہ نہیں چلا ہے ۔ سروادی سپریہ وادی نے پانگ کلاندسن سٹی میں نامہ نگاروں سے یہ بات کہی کہ جاپان کے جے ایس او نامی اور ملیشیا کے کے ڈی کستوری جہاز نے آج حادثہ کے مقام سے فی کس ایک نعش برآمد کی ہے جس کے ساتھ ہی9روز قبل حادثہ کا شکار ایر ایشیاء طیارہ میں سولہ مسافرین کی برامد کردہ نعشوں کی جملہ تعداد39ہوگئی ہے ۔ جو28دسمبر کی صبح حادثہ کا شکار ہوگیا تھا ، اس طیارہ میں 162افراد سوار تھے ۔ یہ طیارہ مشرقی جاوا میں اندونیشیائی شہر سرابا وا سے سنگاپور کو پرواز کررہا تھا۔ ایر ایشیاء کی پرواز8501کے ملبہ اور متاثرین کی تلاش کے علاقہ کو مزید بڑھا دیا گیا ہے جبکہ تلاشی مہم کے کارکن’’بلیک باکس‘‘ یا فلائیٹ ڈاٹار ریکارڈر کو ڈھوندنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ انڈو نیشیا کی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سبراہ ہنری بامبانگ سوئیلسٹو نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکام بحیرہ جاوا کے قریب ایک اور مقام پر بھی تلاش کی سر گرمیاں شروع کرنے جارہے ہیں ۔ زیر آب تلاش کے لئے تمام آلات استعمال کئے جارہے ہیں ، جب کہ غوطہ خوروں نے بھی پہلے سے زیادہ گہرائی میں جاکر کام شروع کیا ہے ۔ 9دن قبل انڈونیشیا سے سنگار پو جاتے ہوئے یہ مسافر بردار طیارہ لاپتہ ہوگیا تھا اور گزشتہ چہار شنبہ و اس کی کچھ باقیات کی نشاندہی بحیرہ جاوا میں ہوئی تھی ۔ گوکہ طیارہ کو پیش آنے والے حادثہ کے اصل محرکات کے بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا لیکن خیال ظہار کیا جارہا ہے کہ یہ خراب موسم کا شکار ہوا۔ تلاش میں مصروف ٹیمیں طیارہ کی دم تلاش کرنے کی سرتوڑ کوشش کررہی ہیں کیونکہ یہیں پر فلائٹ ڈاٹا ریکارڈ موجود ہوتے ہیں ۔ جہاز پر عملہ سمیت162افراد سوار تھے جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا ۔ آسٹریلیا سے فارنسک ماہرین کی ایک ٹیم بھی انڈونیشیا کی مدد کے لئے آئی ہوئی ہے ۔ جس نے اب تک برآمد ہونے والی37نعشوں کی شناخت کے عمل میں حصہ لیا ۔ جکارتہ میں حکومت نے محکمہ ہوا بازی کے متعدد حکام کو اس انکشاف کے بعد معطل کردیا کہ ایر ایشیاء کی فلائٹ 8501کو حادثہ کے دن پرواز کی باقاعدہ اجازت نہیں تھی ۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق فضائی کمپنی کو انڈونیشیا کے شہر سورابایا سے سنگاپور کے لئے صرف، پیر منگل ، چہار شنبہ اور ہفتہ کو پروازں کی اجازت دی گئی تھی جب کہ تباہ ہونے والا جہاز اتوار کو سفر کررہا تھا۔

Muddy waters cloud search for AirAsia Flight

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں