ہند سری لنکا بہتر تعلقات استوار کرنے کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-19

ہند سری لنکا بہتر تعلقات استوار کرنے کا عزم

نئی دہلی
آئی اے این ایس
میتھر پلاسری سینا کی جانب سے سری لنکا کے دفتر صدارت کی ذمہ داری سنبھالنے کے9دن بعد سری لنکا اور ہندوستان نے اتوار کے دن اس بات کا عزم کیا کہ آپسی تعلقات کو قریب تر بنایاجائے اور نئی دہلی کے ساتھ کولمبو کے قریب تر اور بڑے پیمانہ پر کام کرنے کے تعلقات کو مستحکم بنایاجائے ۔ امور خارجہ کے وزیر سشما سوراج نے اپنے نئے سری لنکائی ہم منصب منلگا سمراویرا کے روبرو ہند ۔ سری لنکا تعلقات کے تئیں ہندوستانی نقطہ نظر کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ سری لنکائی وزیر خارجہ منگلا سمرا ویرا کل دیر رات ہندوستان پہنچے اور سری سینا کے 9جنوری کو برسر اقتدار آنے کے بعد سے یہ پہلا دورہ ہے۔3گھنٹوں پر محیط وسیع مذاکرات میں سشما اور سمرا ویرا نے باہمی تعاون میں اضافہ اور سری لنکا میں سیاسی مفاہمت کی کوششوں کے بشمول کئی امورپر تبادلہ خیال کیا۔ نیز سری لنکا میں ہندوستانی ترقیاتی شراکت داری پروجکٹس اور سری لنکائی سمندروں میں ہندوستانی ماہی گیروں کی مبینہ طور پر ہونے والی مداخلت بیجا سے متعلق مسائل بھی زیر بحث آئے امور خارجہ کی وزارت کے ایک بیان میں یہ بات کہی گئی کہ دونوں وزراء خارجہ کے درمیان ہوئے مذاکرات انتہائی خوشگوار ، مثبت اور ٹھوس رہے جو مکمل طور پر قریبی اور دوستانی فضاء میں جاری رہے ۔ سمراویرا نے کہا کہ سب سے پہلے نئی دہلی کو ان کا پہلا بیرونی دورہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ نئی سری لنکائی حکومت کی ترجیحات میں ہندوستان سب سے پہلے مقام پر ہے۔ ہندوستان اور سری لنکا نے ہندوستان میں مقیم ٹامل مہاجرین کے معاملہ میں دو بارہ مصروف رہنے پر بھی اتفاق کرلیا اور اس خصوص میں اس ماہ کے اواخر میں ایک اجلاس بھی منعقد ہوگا ۔ کولمبو نے اس بات کا الزام عائد کیا کہ سری لنکائی سمندروں میں ٹاملناڈو سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی مداخلت بھی زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کے ملک کے ماہی گیروں کی آمدنی پر بہت برا اثر پڑتا ہے اور نتیجہ میں دونوں جانبین میں تصادم اور بسا اوقات اموات بھی واقع ہوتی ہیں۔

Sri Lankan President Maithripala Sirisena likely to visit India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں