کجریوال پر موقع پرست ہونے شاذیہ علمی کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-29

کجریوال پر موقع پرست ہونے شاذیہ علمی کا الزام

نئی دہلی
یو این آئی
عادم آدمی پارٹی کی جانب سے لگائے جارہے بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈروں کے قابل اعتراض پوسٹروں پر شاذیہ علمی نے آج جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی پلٹو بنام ایماندر ، بھگوڑا بنام ایماندار اور جھوٹا بنام سچ جیسے پوسٹروں کا استعمال کرے تو اروند کجریوال کو کیسا محسوس ہوگا ۔ آپ کی بانی رکن اور کجریوال کی قریبی ساتھی رہنے والی علمی نے حال ہی میں بی جے پی کا دامن تھاما ہے ۔ علمی نے کہا کہ اروند جی کی ٹیم میں ایسے لوگ ہیں جنہوں نے ایک چینل کا استعمال کیا انہیں لوک سبھا کا ٹکٹ دیا ، یہ موقع پرستی نہیں تو اور کیا ہے ؟ واضح رہے کہ آپ کی جانب سے پہلے بی جے پی کے سینئر لیڈر جگدیش مکھی کے قابل اعتراض پوسٹرآٹو رکشا پر چسپاں کئے گئے تھے جن میں کجریوال کی خوبصورت فوٹو لگائی گئی تھی اور مکھی کی خراب ۔ اسی طرح پارٹی نے حال ہی میں بی جے پی کی چیف منسٹر کے عہدہ کی امیدوار کرن بیدی کی فوٹو کے سلسلے میں بھی سخت اعتراض کیا ہے ۔ شاذیہ علمی نے کجریوال کا نام لئے بغیر کہا کہ ایک شخص نے اپنا درجہ بڑھانے کے لئے سوراج اور جن لوک پال بل اور انا ہزارے کے نام کا استعمال کیا۔ پھر بعد میں کام ہونے کے بعد انہیں چھوڑ دیا، کیا یہ موقع پرستی نہیں ہے۔ اگر کرن بیدی بی جے پی کے ساتھ تھیں ، تو آپ نے آپ نے انہیں چیف منسٹر کے عہدے کی پیشکش کیوں کی تھی۔

Delhi polls 2015: Shazia Ilmi accuses Arvind Kejriwal of being an 'opportunist'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں