تاج محل میں مدفون ملکہ ممتاز محل کی نعش کو کیمیائی اجزاء سے ممی بنایا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-29

تاج محل میں مدفون ملکہ ممتاز محل کی نعش کو کیمیائی اجزاء سے ممی بنایا گیا

آگرہ
آئی اے این ایس
مغل شہنشاہ شاہجہاں کی ملکہ ممتا ز محل کی تاج محل میں تدفین سے متعلق معمہ، پراسرار ہوگیا ہے ۔ ایک قلم کار افسر احمد نے اپنی متنازعہ ای۔ بک’’تاج محل یا ممی محل‘‘ میں دعویٰ کیا ہے کہ ممتاز محل کی نعش کو کیمیائی اجزاء کے ذریعہ حنوط کیا گیا یا ممی بنایا گیا تھا۔ شاہجہاں نے اپنی محبوب ملکہ ممتاز محل کی یاد میں تاریخی تاج محل تعمیر کرایا تھا ۔ بتایاجاتا ہے کہ ممتاز محل کا انتقال برہان پور میں اپنے14ویں بچہ کی پیدائش کے دوران ہوا تھا ۔ افسر احمد نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ’’ تاج محل کے بارے میں حقائق کو دبایا گیا ۔ اگر تاج محل کی تاریخ کے وقت سچائی کا انکشاف کیاجاتا تو اس یادگار کی تعمیر تقریباً ناممکن ہوجاتی ۔ صحافی سے ادیب بنے افسر احمد نے اپنی کتاب میں یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ بقول ان کے ممتاز محل کی موت کے بارے میں ہنوز کئی واقعات پر راز کے پردے پڑے ہوئے ہیں۔ کتاب میں ممتازمحل کی موت اوراس ملکہ کی زندگی کے آخری چند ایام کے بارے میں تفصیلات بتائی گئی ہیں اور نعش کو حنوط کرنے کے بارے میں بھی تفصیل سے لکھا گیا ہے ۔ کتاب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ممتاز محل کو3بار دفن کیا گیا ۔ دو مرتبہ ایک محفوظ خانہ میں رکھا گیا اور پھر آخری بار تاج محل میں دفن کیا گیا لیکن اس مدت کے دوران نعش کیسے محفوظ رہی یہ ایک سوال ہے ؟
کیا مغلوں نے نعش کو محفوظ رکھنے قدیم مصری طریقہ اختیار کیا تھا یا کوئی اور طریقہ کو اپنایا تھا؟ کیامغلوں کے پاس نعشوں کو محفوظ کرنے کی کوئی رسم تھی؟ لیکن کتاب میں سب سے بڑے اس سوال کو اٹھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ آیا ممتاز محل کی نعش ہنوز محفوظ ہے ۔ افسر احمد کا کہنا ہے کہ وہ ممتاز محل کی موت او ر تدفین سے متعلق اسرار پر سے پردہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ شاہجہاں کے درباری مصنفین اس سارے واقعہ پر روشنی ڈال سکتے تھے لیکن وہ ایسا نہیں کرسکے کیونکہ ان کو یہ ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ایسی کسی بات کا انکشاف نہ کریں جس سے شہنشاہ کی شہرت متاثر ہوتی ہو۔ افسر احمد کا کہنا ہے کہ قارئین کو،ممتاز محل کی موت اور ان کی تدفین کے پس پردہ حقائق جاننے کا حق حاصل ہے ۔ اس ای بک میں ان سوالات کا جواب بھی معلوم کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ آیا مغلوں نے تدفین کے لئے اسلامی طریقہ کار کو اپنایا تھا یا مختلف طریقوں کو۔ یہ کتاب، امیزان(Amazon) پر کائنڈل(Kindle) فارمیٹ میں دستیاب ہے ۔

A book which tries to reveal whether Taj Mahal is a 'mummy mahal'

2 تبصرے:

  1. جناب عزت مآب مجھے یہ کتاب مجھے چاہیے میں نے ایمازون پر یہ کتاب ڈھونڈی مگر مجھے نہیں ملی اگر آپ کے پاس موجود ہو یا مجھے آسان ذرائع میسر کر دیں جن کے ذریعے یہ کتاب مجھے مل جاے تو میں آپ کا بہت مشکور ہوں گا

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. پیپر بیک میں امیزون پر یہاں سے خریدی جا سکتی ہے۔ قیمت 309 روپے (انڈین کرنسی) ہے۔

      https://www.amazon.in/TAJ-MAHAL-MUMMY-first-2015/dp/078053638X

      حذف کریں