بنگلہ دیش میں عالمی تبلیغی اجتماع کا اختتام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-12

بنگلہ دیش میں عالمی تبلیغی اجتماع کا اختتام

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
حج کے بعد مسلمانوں کا سب سے بڑا عالمی سالانہ اجتماع ہزاروں مسلمانوں کی دعاؤں کے درمیان آج یہاں اختتام کو پہنچا ۔ باوجود کہ ملک بھر میں اپوزیشن کی جانب سے ہڑتال جاری ہے جو آج پانچویں دن میں داخل ہوئی ۔ واضح رہے کہ ملک میں جاری سیاسی تشدد کے دوران11افرادفوت ہوچکے ہیں ۔ تین روزہ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلہ میں لوگوں کی کثیر تعداد دیکھ یگئی جن میں5ہزار غیر ملکی بھی شامل تھے جو50ممالک سے آئے تھے ۔ آج اجتماع کا آخری دن تھا ، ہندوستانی عالم مولانا سعد کی دعا(آخری مناجات) پر اجتماع کا اختتام ہوا جنہوں نے بنگلہ دیش اور دنیا بھر میں امن کی بحالی کے لئے دعا کی۔ جب کہ دوسرا مرحلہ چار دن کے وقفہ کے بعد شروع ہوگا جو16جنوری سے شروع ہوگا اور اختتام 18جنوری کو عمل میں آئے گا ۔2011سے اجتماع کو دومرحلوں میں منعقد کیاجارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عقیدت مندوں کو شرکت کا موقع مل سکے ۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپنے گن بھاون سرکاری قیام گاہ سے دعا میں حصہ لیا ۔ عہدیدار نے یہ بات پی ٹی آئی کو بتائی ۔ اجتماع ہر سال نئی دہلی میں قائم تبلیغی جماعت کی جانب سے1964سے بنگلہ دیش میں منعقد کیاجاتا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوتے ہیں ۔ یہ اجتماع حج کے بعد دنیا میں دوسرا بڑا مقام حاصل کیا ہے ۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی( بی این پی) نے قبل ازیں اجتماع کے لئے اپنی ملک گیر ہڑتال کو روکنے سے انکار کیا تھا۔ باوجود کہ اسے اسلام نواز پارٹی کا رتبہ حاصل ہے ۔ اس سلسلہ میں آرگنائزرس اور برسر اقتدار عوامی لیگ نے بھی اپیلیں کی تھیں۔ سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی صدارت میں بی ایم پی نے سڑکوں پر بڑے پیمانے پر مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جسے اس نے5جنوری کے متنازعہ الیکشن کی پہلی سالگرہ کے موقع پر شروع کیا تھا ، جس کا بی این پی نے بائیکاٹ کیا تھا ۔ تاہم ضیاء نے آخری مناجات میں اپنے دفتر سے شرکت کی جسے ٹی وی چیانلس نے راست نشر کیا۔ یہ بات سابق وزیرا عظم کے پریس عہدیدار نے بتائی۔

Second largest Muslim gathering closes in Bangladesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں