اسکیموں کے عدم نفاذ پر سپریم کورٹ کی مرکز کو سرزنش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-31

اسکیموں کے عدم نفاذ پر سپریم کورٹ کی مرکز کو سرزنش

نئی دہلی
آئی اے این ایس
سپریم کورٹ نے جمعہ کو مرکزی حکومت کو اسکیمات متعارف کرنے اور اس کی عمل در آمد پر نظر نہ رکھنے پر لتاڑا ۔ سپریم کورٹ نے یہ تبصرہ ایس سی ایس ٹی طلباء کو ہاسٹل سہولیات فراہم کرنے کی اسکیم پر عمل آوری میں سستی کے بعد کیا ہے۔ جسٹس مدن بی لوکار اور جسٹس ادے امیش نے اضافی سالیسٹر جنرل پی ایس نرسمہا کو کہا کہ انہوں نے مرکزی حکومت کو بابو جگ جیون رام چھاترو واس یوجنا کی عمل در آمد پر سروے اور اس کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے4ماہ کا وقت دیا ہے ۔ بنچ نے کہا یہ آپ کی مرتب کردہ اسکیم تھی اگر آپ اسکیم پر عمل آوری نہیں کرسکتے تب اسے تیار بھی مت کیجئے ۔ عدالت عالیہ کا یہ تبصرہ اس تناظر میں آیا کہ تا حال443ہاسٹلوں میں سے صرف227ہاسٹلس ہی تعمیر ہوپائے ہیں ۔ سماعت گزار آر ایس ایس کی طلباء تنظیم اے بی وی پی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تعمیر کردہ ہاسٹلوں کی دیکھ ریکھ بھی صحیح نہیں ہوپارہی ہے ۔ کورٹ نے کہا مسٹر اے ایس جی آپ کو کچھ کرنا چاہئے ۔ کورٹ نے نرسمہا سے کہا کہ تعمیراتی کام میں تیزی ان کی دیکھ ریکھ اور ان کی کوالیٹی میں اضافہ یہ تین اہم کام انہیں کرنا ہے ۔ کورٹ نے کہا یہ آپ کی اسکیم تھی ہماری نہیں ، حکومت کو اس کے لئے4ماہ کا وقت دیتے ہوئے عدالت نے اگلی سماعت10جولائی کو مقرر کی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں