سوچھ بھارت پر یادگاری ڈاک ٹکٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-31

سوچھ بھارت پر یادگاری ڈاک ٹکٹ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مواصلات اور اطلاعات ٹکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد ، شہری ترقیات اور پارلیمانی امور کے وزیر وینکیا نائیڈو اور دیہی ترقیات کے وزیر چودھری نریندر سنگھ نے آج مہاتما گاندھی کی شہادت کے دن ان کی یاد میں ’’سوچھ بھارت‘‘ کے عنوان پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس موقع پر روی شنکر پرساد نے کہا کہ حکومت، نریندر مودی کی قیادت میں صاف صفائی کو اس ملک کی تہذیب کا حصہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن مذکورہ عنوان پر منعقدہ بچوں کے مقابلے کے ذریعہ منتخب کیا گیا ہے ۔ شہری ترقیات کے وزیر وینکیا نائیڈو نے بھی اس تصور کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اگر صاف صفائی کی عادت ہمارے بچے اپنا لیتے ہیں تو یہ مہم ملک کے عوام میں تیزی سے پھیلے گی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سوچھتا یعنی صاف صفائی ایک جن آندولن یا عوامی تحریک کی شکل اختیار کرلے گی ۔ چودھری بریندر سنگھ نے کہا کہ یوم شہادت کے موقع پر صفائی ستھرائی کے موضوع پر جاری یہ ڈاک ٹکٹ بابائے قوم مہاتما گاندھی کو سچی خراج عقیدت ہے ۔ محکمہ ڈاک نے آج صبح ایک تقریب میں سوچھ بھارت کے موضوع پر تین یادگاری ٹکٹوں کا سیٹ جاری کیا۔

Commemorative Postage Stamp on Swachh Bharat Released

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں