سعودی کابینہ کی تشکیل نو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-30

سعودی کابینہ کی تشکیل نو

ریاض
سعودی پریس ایجنسی
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے30شاہی فرامین جاری کرکے کابینہ کی تشکیل نو کردی ۔ مکہ مکرمہ، ریاض اور قصیم کے گورنروں نیز محکمہ خفیہ کے سربراہ کو سبکدوش کردیا۔ اعلیٰ تعلیم اور تربیت و تعلیم کی وزارت کو ایک وزارت میں ضم کرکے وزارت تعلیم کا نام دیدیا ۔ تعلیمی پالیسی کی اعلیٰ کمیٹی ، شہری خدمات کونسل ، جامعات کی اعلیٰ تعلیمی کونسل ، اعلیٰ اقتصادی کونسل کو ختم کردیا۔ کابینہ کے ماتحت سیاسی وسلامتی امور اور اقتصادی و ترقیاتی امور کی کونسلیں قائم کردیں ۔ شاہ سلمان نے شہزادہ مشعل بن عبداللہ کو مکہ مکرمہ، شہزادہ فیصل بن بندر کو قصیم اور شہزادہ ترکی بن عبداللہ کو ریاض کی گورنری کے منصب سے سبکدوش کردیا۔ شاہ سلمان نے خالد العروج کو زیر شہری خدمات، ڈاکٹر عادل الطریفی کو وزیر ثقافت و اطلاعات ، احمد الخطیب کو وزیر صحت ، ڈاکٹر ماجد القصبی کو وزیر سماجی امور،ڈاکٹر ولید الصمعانی کو وزیر انصاف ، شیخ صالح آل الشیخ کو وزیر اسلامی امور عبداللطیف بن عبدالملک آل الشیخ کو مقرر کردیا ۔ شاہ سلمان نے شہزادہ کؒ اد الفیصل کو مشیر خادم حرمین شریفین و گورنر مکہ مکرمہ ، شہزادہ فیصل بن بندر کو گورنر ریاض ، شہزادہ فیصل بن مشعل بن سعود کو گورنر قصیم متعین کردیا ۔ شہزادہ بندر بن سلطان اور شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز کو ان کے عہدوں سے سبکدو ش کردیا ۔شاہ سلمان نے شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز کو مشیر خادم حرمین شریفین بدرجہ وزیر ، شہزادہ مشعل بن عبداللہ بن مساعد کو مشیر خادم حرمین شریفین بدرجہ وزیر، حازم مصطفیٰ کو خادم حرمین شریفین کے خصوصی امور کے ادارے کا سربراہ ، ڈاکٹر فہد بن عبداللہ السماری ، شیخ سعد بن ناصر الششری اور ڈاکٹر محمد الہلوہ عبداللہ بن عبدالرحمن الحسیسن اور فہد بن عبداللہ تونسی کو مشیر ان ایوان شاہی متعین کیا۔ شاہ سلمان نے شہزادہ منصور بن مقرن کو مشیر ایوان ولی عہد بنا دیا۔ انہوں نے خالد بن صالح العباد کو شاہی پروٹوکول کے سربراہ کا نائب بدرجہ ممتاز متعین کردیا۔ محمد سلیمان العجاجی کو کابینہ کے ماتحت ماہرین کے بورڈ کا سربراہ، ڈاکٹر یحیٰ الصمعان کو معاون صدر شوری ، عبدالعزیز الحواس کو سکریٹری ولی عہد، شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز کو نائب وزیر پٹرولیم و معدنیات ، ڈاکٹر ترکی بن سعود بن محمد کو سربراہ کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹکنالوجی مقرر کیا۔ شاہ سلمان نے محمد الشریف کو انسداد بد عنوانی کے قومی ادارے کی سربراہی سے سبکدوش کر کے خالد بن عبدالمحسن المحسیسن کو بدرجہ وزیر اس ادارے کا سربراہ مقرر کیا۔ ڈاکٹر عبدالرحمن الحسین کو کنٹرول اینڈ انوسٹی گیشن بورڈ کا سربراہ بدرجہ وزیر، محمد بن عبداللہ الجدعان کو مالیاتی منڈی بورڈ کا سربراہ بدرجہ وزیر متعین کیا۔ شاہ سلمان نے شہزادہ فہد بن عبداللہ کو محکمہ شہری ہوابازی کی سربراہی سے سبکدوش کردیا اور ان کی جگہ سلیمان بن عبداللہ الحمدان کو محکمہ شہری ہوا بازی کا سر براہ بدرجہ وزیر بنادیا۔ شاہ سلمان نے ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کو ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی سربراہی سے سبکدوش کرکے ڈاکٹر عبدالرحمن السند کو ان کی جگہ سربراہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر بدرجہ وزیر مقرر کیا۔

Saudi Arabia's King Salman unveils cabinet reshuffle

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں