حزب اللہ کو مزید تشدد میں دلچسپی نہیں - اسرائیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-30

حزب اللہ کو مزید تشدد میں دلچسپی نہیں - اسرائیل

یروشلم
پی ٹی آئی
انتہائی سیکوریٹی چوکسی کے درمیان لبنانی شیعہ عسکریت پسند گروپ حزب اللہ نے اسرائیل کو ایک پیام دیا ہے کہ اسے مزید تشدد سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔سرحد پر حملہ میں دواسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرنے کے ایک دن بعد جس کے دوران دیگر سات افراد زخمی ہوئے تھے ۔ وزیر دفاع موشے یالون نے آج کہا کہ اسرائیل کو حزب اللہ سے لبنان میں اقوام متحدہ قیام امن کے ذریعہ ایک پیام موصول ہوا ہے کہ اسے مزید لڑائی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ اسپنیش یو این قیام امن کارکن بھی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کل فائرنگ کے تبادلہ میں مارا گیا ۔ یقیناًایک پیام موصول ہوا ہے ۔ یالون نے مزید کہا کہ ہمارے اورلبنان کے درمیان رابطہ کے خطوط پر جو بذریعہ اقوام متحدہ فورس اس قسم کا پیام لبنان سے موصول ہوا ہے ۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ آیا ایونٹس ہمارے پس پشت ہوئے ہیں بعد میں اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک ریڈیو انٹر ویو میں اس بات پر زور دیا کہ جب تک مکمل حالات قابو میں نہیں آتے، اسرائیلی دفاعی افواج خود کو تیار رکھیں گی ۔ حزب اللہ کا حملہ انتقامی نوعیت کا دکھائی دیتا ہے،18جنوری کو اسرائیلی فضائی حملے جنوبی شام مبینہ طور پر کئے گئے تھے جس میں کئی افراد ہلاک جن میں ایک ایرانی جنرل بھی مارا گیا ۔ حزب اللہ اس کے اصل تائیدی ایران نے ہلاکتوں کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ۔ آج لبنان اور اسرائیلی سرحد پر کسی قسم کا تشدد دیکھنے میں نہیں آیا لیکن آئی ڈی ایف انتہائی چوکس دکھائی دیتی ہے ۔

Israel says Hezbollah not interested in escalating violence

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں