سعودی سرحدی محافظین کو دراندازوں کو دیکھتے ہی گولی مار دینے کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-20

سعودی سرحدی محافظین کو دراندازوں کو دیکھتے ہی گولی مار دینے کا حکم

ریاض
اے ایف پی
سعودی سرحدی محافظین کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ در اندازوں کو دیکھتے ہی گولی مار دیں۔ قبل ازیں 3فوجی عراقی سرحد پر اس ماہ کے اوائل میں مارے جاچکے ہیں۔ ترجمان نے آج یہ بات بتائی ۔ احکام کا اطلاق یمن سے متصلہ جنوبی سرحد پر طلایہ گری کرنے والے گارڈس پر ہوگا اور عراقی سرحد سے متصل شمالی علاقہ بھی ہوگا ۔ میجر جنرل محمد الغامدی نے یہ بات اے ایف پی کو بتائی ۔ سینئر کمانڈر جنرل اودھا البلاوی ان3سرحدی گارڈس میں شامل تھے جنہیں5جنوری کو سعودی در اندازوں کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے تھے جب کہ دونوں نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا تھا ۔ اس کے بعد سے ہم نے کسی سے بات چیت نہیں کی ۔ الغامدی نے مزید کہا کہ اب ہم کسی وارننگ کے بغیر براہ راست گولی ماردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے سرحدی سیکوریٹی عہدیداروں کو نئے احکام کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے ۔ سرحد پر ہونے والی جھڑپ کے بارے میں کسی گروپ نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن سعودی عرب ان عرب ممالک میں شامل ہیں جو شام میں داعش کے خلاف امریکی زیر قیادت فضائی حملوں میں حصہ لے رہا ہے جس کے ساتھ ہی یہ تشویش لاحق ہوگئی ہے کہ امکانی طور پر سلطنت کے اندر جوابی کارروائی ہوگی ۔ الغامدی نے کہا کہ آیا دہشت گردوں کا تعلق آئی ایس سے ہے ، لیکن وہ عراق کی سمت سے ہی آئے تھے اور عراق خطہ کو عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ عہدیداروں نے در اندازوں کو روکنے کی کوشش کی اور اس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ ان پر انفراریڈ کیمرہ سے روشنی ڈالی گئی تھی ۔ ان میں سے دو کو ہلاک کردیا گیا ۔ ہزاروں ریال ان کی نعشوں کے ساتھ دستیاب ہوئے۔ اس سے یہ اندازہ ہوا کہ وہ سلطنت میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کے لئے پہنچ سکیں ۔ سیکوریٹی عہدیداروں نے بعد میں7 مشتبہ معاونین کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق 4در اندازوں سے تھا۔

Saudi Arabia, Border Guard given orders to shoot intruders on sight

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں