پی آئی اے کو نوٹس - پاکستان کا ہندوستان سے ربط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-20

پی آئی اے کو نوٹس - پاکستان کا ہندوستان سے ربط

نئی دہلی / لاہور
آئی اے این ایس
پاکستانی ہائی کمشنر نے پیر کے روز ہندوستان کی راجدھانی میں پی آئی اے کی ملکیتوں کو بند کرنے کی نوٹس پر ہندوستانی حکومت سے ربط قائم کیا ۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم احمد نے اسلام آباد میں کہا کہ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنس کو ہدایت دی گئی کہ وہ پراپرٹی معاملہ پر عرضی داخل کرے ۔ ہندوستان نے پی آئی اے سے کہا تھا کہ وہ نئی دہلی میں اپنے آفس کو بند کردے کیونکہ اس نے یہ ملکیت کناٹ پیلس میں ریزروبینک آف انڈیا سے درکار کلیئرنس کے بغیر خریدی تھی ۔ ایک پاکستانی آفیسر نے بتایا کہ ہم نے آج وزارت خارجہ سے ربط کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے آفس کو بند کرنے کا اقدام باہمی رابطوں اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو نقصان پہنچائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کئی پاکستانی مریض، ہندوستان سے طبی خدمات کے لئے پی آئی اے کا استعمال کرتے ہیں ۔ پاکستانی عہدیدار کے مطابق پی آئی اے نے یہ ملکیت2005میں خریدی تھی اور ضوابط کے مطابق90 دنوں میں آر بی آئی کو اس کی اطلاع دی تھی اور پی آئی اے اس ملکیت کا ٹیکس برابر ادا کرتی آئی ہے ۔

Pakistan approaches India over closure notice to PIA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں