احمدآباد کے اسکولوں میں سرسوتی وندنا منعقد کرنے کی ہدایت - کانگریس کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-24

احمدآباد کے اسکولوں میں سرسوتی وندنا منعقد کرنے کی ہدایت - کانگریس کا احتجاج

احمد آباد
پی ٹی آئی
احمد آباد اسکول بورڈ نے اپنے سرکیولرکے ذریعہ ایک نیا تنازعہ چھیڑ دیا جس میں تمام اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کل وسنت پنچمی کے دن سرسوتی وندنا( تعلیم کی دیوی کی پوجا) کریں۔ کانگریس نے اس سرکیولر پر احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بر سر اقتدار بی جے پی ہندو توا ایجنڈہ پر عمل کررہی ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے ۔ وسنت پنچمی تعلیم کی دیوی کی پوجا کو یاد کرنے کے لئے منایا جاتا ہے ۔ سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکولوں میں اس موقع پر سرسوتی وندنا کا خصوصی اہتمام کیاجائے اور طلباء کو بتایاجائے کہ وسنت پنچمی کیوں منائی جاتی ہے ۔ احمد آباد میونسپل کارپوریشن اسکول بورڈ نے19جنوری کو تقریباً450پرائمری اسکولوں کے لئے یہ سرکیولر جاری کیا ہے ان میں سے کئی اسکول مسلم اکثریتی علاقوں میں ہیں جس میں اقلیتی طبقہ کے تقریباً16000طلباء زیر تعلیم ہیں۔ سرکیولر پر کانگریس نے زبردست رد عمل ظاہر کیا ہ اور اس حرکت کو مسلمانوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔ سرھیج وارڈ کے کانگریس کونسلر حاجی مرزا بیگ نے کہا کہ اسلام میں بتوں کی پوجا پر پابندی عائد ہے ۔ انہوں نے اس حرکت کو ہندو توا ایجنڈہ پر عمل آوری قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرکیولر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے جاری کیا گیا ہے ۔ کانگریس کونسلر نے اس سرکیولر کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

Row over Saraswati prayers in Gujarat schools

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں