شہر حیدرآباد کے بعض مقامات پر زلزلہ کے ہلکے جھٹکے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-24

شہر حیدرآباد کے بعض مقامات پر زلزلہ کے ہلکے جھٹکے


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2015-jan-24

منصف نیوز بیورو
شہر حیدرآباد میں تقریباً رات11بجے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق4تا5سیکنڈس کے جھٹکے شہر کے مختلف محلہ جات عطا پور ، پدما شالی پورم، چار مینار ، راجندر نگر ،سرورنگر ،کشن باغ ، قلعہ گولکنڈہ ، شاستری پورم، پہاڑی شریف ، کالا پتھروٹے پلی ، مصطفی نگر، غوث نگر ، شاہین نگر ، حسن نگر ، بنڈلہ گوڑہ، چندرائن گٹہ و دیگر محلہ جات میں محسوس کئے گئے۔ لوگ جھٹکے محسوس کرنے کے بعد خوفزدہ ہوکر فوراً اپنے گھروں سے باہر نکل کر پریشانی کے عالم میں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرنے لگے ، دریں اثناء دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد کے علاوہ بعض اضلاع سے بھی کالس موصول ہوئے جس میں زلزلے سے متعلق تفصیلات دریافت کی گئی۔ جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔

Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں