بی جے پی حکومت کی تائید کو ہماری مجبوری نہ سمجھا جائے - شیو سینا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-24

بی جے پی حکومت کی تائید کو ہماری مجبوری نہ سمجھا جائے - شیو سینا

ممبئی
پی ٹی آئی
یہ بتاتے ہوئے کہ مہاراشٹرا میں بی جے پی کی تائید کو ہماری مجبوری نہ سمجھا جائے شیو سینا صدر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ان کی پارٹی نے حکومت میں شمولیت ریاست کو استحکام بخشنے کے لئے کی تھی جب کہ اکتوبر کے اسمبلی انتخابات میں کسی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں ملی تھی ۔ انہوں نے کہا صرف اس لئے کہ ہم حکومت میں ہیں، کوئی نتیجہ اخذ نہ کرلے کہ ہم نے سپردگی اختیار کرلی ہے ۔ جس دن بھی ہم محسوس کریں گے کہ عوام کے مفاد اور بہبود پر توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ شیو سینا اپنے قدم پیچھے کھینچ لے گی ۔ ٹھاکرے سینا بانی بال ٹھاکرے کی89ویں سالگرہ تقریب کے موقع سے منعقدہ تقریب سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں شمولیت کے وقت شیو سینا نے بی جے پی سے کوئی سودا نہیں کیا تھا اور اس کی تائید کو مجبوری نہ سمجھاجائے ۔ دوسری طرف مہاراشٹرا میں بر سر اقتدار دونوں پارٹیوں بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان غیر مطمئن تعلقات آج اس وقت اجاگر ہوئے جب کہ بی جے پی کے سینئر وزیر نے اپنے اتحادی شیو سینا کی ریاستی حکومت میں شمولیت پر سوال اٹھائے ۔ وزیر محصول ایکناتھ کھڈسے کے مطابق اگر اتحاد میں شیو سینا کی شمولیت کا مقصد حکومت کو استحکام پہنچانا تھا تو وہ ایسا باہر سے بھی کرسکتی تھی ۔ حکومت میں شمولیت کی کوئی ضرورت نہیں تھی ۔ وہ شیو سینا قائد ادھو ٹھاکرے کے بیان پر تبصرہ کررہے تھے ۔

Don't take our support to BJP Government in Maha for granted: Uddhav Thackeray

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں