بلاول بھٹو اور زرداری کے درمیان اختلاف کی افواہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-07

بلاول بھٹو اور زرداری کے درمیان اختلاف کی افواہیں

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستان میں ایک ویب سائٹ نے عوام کو’’ٹیم بلاول‘‘ میں شریک ہونے کی دعوت دیتے ہوئے یہ افواہیں پھیلا دی ہیں کہ صدر نشین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد آصف علی زرداری (پیپلز پارٹی کے شریک صدر نشین) کے درمیان ناچاقی پیدا ہوگئی ہے ۔ میڈیا نے یہ اطلاع دی ۔ ویب سائٹ www. teambilawal.orgنے کہا ہے کہ ’’انجام سے آغاز کرتے ہوئے(یہ کہاجاتا ہے کہ)بلاول بھٹو نوجوانوں کی اکثریت کے لئے امید کی کرن ہے ۔ پاکستان کی آبادی میں نوجوانوں کی آبادی کا تناسب زائد از60فیصد ہے ۔ ویب سائٹ پر مزید کہا گیا ہے کہ ابتداء میں پیپلز پارٹی ، پاکستان کے نوجوانوں کی پارٹی تھی ۔ نوجوانوں کو اقتدار کی منتقلی سے ایک بہتر معاشرہ وجود میں آسکتا ہے جو امن اور سماجی ہم آہنگی پر مبنی ہو ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ بلاول بھٹو، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کے فرزند ہیں۔ 2007ء میں روالپندی میں ایک سیاسی ریالی کے دورانبے نظیربھٹو کوہلاکردیا گیاتھا ۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کا پہلے ہی سے ایک یوتھ ونگ کارکرد ہے تاہم ویب سائٹ پر دئیے گئے پیام سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بلاول بھتو اپنی تائید کی اساس کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔ روزنامہ ڈان نے معتبر ذرائع کے حوالہ سے یہ بات بتائی ۔ ویب سائٹ کے پیام میں زور دیاگیاہے کہ با صلاحیت نوجوان آگے آئیں اورذمہ داریاں قبول کریں۔ ویب سائت کا نام ٹوئٹر اکاؤنٹ @teambilawalppp ہے۔ اس ٹوئٹر پر ٹیم بلاول کی تازہ ترین سر گرمیوں کے بارے میں سرکاری طور پر واقف کرایاجارہا ہے ۔

'Team Bilawal' website opens door to members

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں