دہلی میں آج یوم جمہوریہ کی پریڈ - اوباما مہمان خصوصی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-26

دہلی میں آج یوم جمہوریہ کی پریڈ - اوباما مہمان خصوصی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان پیر کو اپنا66واں یوم جمہوریہ منارہا ہے ۔ اس دوران جن چیزوں کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ان میں یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی صدر امریکہ بارک اوبام اور ہندوستان کی فوجی قوت کے مظاہر ہوگا۔ اس کے علاوہ ملک کی تہذیبی خصوصیات اور بری و بحری قوت کا مظاہرہ کیاجائے گا ۔66ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کی پریڈ کا اس سال عنوان خواتین کو باختیار بنانا رکھا گیا ہے ۔ اس تقریب کا اہم حصہ فوج کے تینوں شعبوں کی خاتون عہدیداروں کی پریڈ ہوگی ۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ تمام خاتون کو وزیر اعظم نریندر مودی نے خصوصی طور پر تیار کروائے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں’’ ناری شکتی‘‘ خواتین کی طاقت کا مظاہرہ کیاجائے ۔ اس مظاہرہ کے دوران16ریاستوں اور9مرکزی وزارتوں کی جھانکیوں کو پیش کیاجائے گا۔ جس میں ملک کے مختلف تاریخی ، تعمیری اور تہذیبی ورثہ کی جھلکیاں دکھائی دیں گی ۔ اس سال ان جھانکیوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے جاری اسکیمات جیسے جن دھن یوجنا ، ماگنگا، سوچھ بھارت ابھیان بلٹ ٹرین اور میک ان انڈیا کے مظاہرہ کو پیش کیاجائے گا ۔ ایک اور خصوصی دلچسپی کے مظاہرہ میں فوجی کی جانب سے دیسی ساختہ زمین سے فضا میں ضرب لگانے والے درمیانی فاصلہ کے آکاش میزائل اور ہتھیاروں کو پکڑنے والی راڈار شامل ہیں ۔ ان دونوں ہتھیاروں کو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے ان دونوں ہتھیاروں کو پہلی مرتبہ تیار کیا ہے ۔ اس مرتبہ ہنودستان حالیہ دنوں میں فوج میں شامل طویل فاصلاتی بحری نگرانی کرنے والے اور مخالف آبدوز پی ۔18ایر کرافٹ ، طویل فاصلاتی عصری مگ29kجنگی جہاز کی نمائش کی جائے گی ۔ ہندوستان کے لیزر گائیڈ یڈ میزائل کے حامل ٹی90-بھیشما ٹینک انفنٹری کمباٹ گاڑیاں بی ایم پیII-اور ٹی72-ٹیک کو بھی اس مظاہرہ کے دوران شامل کیاجائے گا ۔ ان کے بعد کئی نالون والے لانچر نظام’’پنکا‘ کو شامل کیا گیا ہے ۔ برہمو میزائل سسٹم کے گشتی خود کار لانچ نظام ، سہ زادیائی راڈار کنٹرول سٹیلائٹ اور آراے ڈی ایس اے ٹے نظام سے لیس اشیاء کی نمائش کی جائے گی ۔ ہندوستانی فضائیہ کی جھانکی جس کا عنوان1956کی جنگ کے50سال رکھا گیا ہے ۔ اس دوران ہندوستان اور پاکستان کی جنگ میں مستعمل طیاروں کی نمائش کی جائے گی۔ اس کے بعد کنا بیرا بمبار طیارے ، ایم آئی4-ہیلی کاپٹرس اور ٹرانسپورٹ طیاروں کی نمائش کی جائے گی ۔ ہندوستانی بحریہ کی جھانکی میں بحریہ میں مستعمل اعلیٰ جہازوں اور ہتھیاروں کے ماڈل کو پیش کیاجائے گا۔

Republic Day Celebration: Chief Guest Obama to Witness Parade

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں