ہند امریکہ سیول نیوکلیئر معاہدہ - 7 سال بعد نافذ العمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-26

ہند امریکہ سیول نیوکلیئر معاہدہ - 7 سال بعد نافذ العمل

نئی دہلی
پی ٹی آئی
صدر اوباما اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات اور بات چیت کے بعد سیول نیو کلیئر معاہدہ پر عمل آوری کے اعلان کے ساتھ ہی7سالہ تعطل ختم ہوا ۔ اوباما نے اسے ایک اہم پیشرفت قرار دیا۔ فریقین نے ناگہانی حادثہ کے وقت نیو کلیر ری ایکٹرس کے سربراہوں کی ذمہ داری سے متعلق کلیدی رکاوٹوں کا مسئلہ حل کرلیا ۔ علاوہ ازیں مجوزہ ہندوستانی نیو کلیر پلانٹس کو امریکہ اور دیگر ممالک کی جانب سے فراہم کردہ ایندھن کی نگرانی سے متعلق رکاوٹیں بھی دور کرلی گئیں۔ (معتمد خارجہ سجاتا سنگھ نے اوباما اور مودی کے درمیان3گھنٹوں تک جاری رہنے والی طویل بات چیت کے بعد7سال سے جاری تعطل کے خاتمہ کا اعلان کیا۔) انہوں نے کہا کہ ہم متفق رائے ہوئے اور معاہدہ طے پایا۔ آئی اے این ایس کے بموجب ہندوستان اور امریکہ نے تجارتی تعاون کے علاوہ سنگ میل سیول نیو کلیئر معاہدہ کے مکمل نفاذ کی جانب اہم پیشرفت کی ۔ اوباما اور مودی کے درمیان بات چیت سے معاہدہ کا مستقبل روشن ہوا ۔ ہند۔ امریکہ سیول نیو کلیئر معاہدہ2008ء میں منموہن سنگھ حکومت کے دوران طے پایا تھا تاہم اس پر عمل آوری کی نوبت کبھی نہ آئی ۔
مودی نے اوباما کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران وضاحت کی کہ ہند۔ امریکہ سیول نیو کلیئر معاہدہ در حقیقت دونوں ممالک کے تعلقات کے دائرہ کامرکز تھا جس سے نئے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی نئے معاشی مواقع پیدا ہوئے ۔ صاف ستھری توانائی کے متبادل میں توسیع کی گنجائش بھی نکلی ۔ 6سال قبل اس باہمی معاہدہ پر دستخط ہوئے تھے اور یہ لمحہ مسرت ہے کہ ہم تجارتی تعاون ملک کے قانون اور بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کا لحاظ اور تجارتی و تکنیکی ذمہ داریوں کے عین مطابق اس جانب پیشرفت کررہے ہیں۔ اوباما نے کہا کہ یہ انتہائی اہم اقدام ہے اور تجارتی و تکنیکی ذمہ داریوں کے عین مطابق اس جانب پیشرفت کررہے ہیں ۔ اوباما نے کہا کہ یہ انتہائی اہم اقدام ہے اور اس سے ہمارے تعلقات میں فروغ کے لئے باہمی مساعی کی نشاندہی ہوتی ہے ۔
ہندوستان اور امریکہ دیرینہ دوستانہ تعلقات کے پیش نظر پہلی بار دونوں ممالک کے اعلیٰ قائدین کے درمیان ہاٹ لائن کے قیام پر متفق الرائے ہوئے ۔ وزیر اعظم نے مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد کہا کہ صدر بارک اوباما میرے درمیان ہاٹ لائن قائم ہوگی اور قومی مشیر ان سلامتی بھی اس سے محروم نہیں رہیں گے ۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ ہندوستانی اور امریکی قیادتوں کے دوران پہلی بار ہاٹ لائن کا قیام عمل میں آرہا ہے ۔ مودی نے کہا کہ ہمارے تعلقات کو ایک نئی جہت اور اس میں استحکام کے لئے یہ انتہائی اہم قدم ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان وقفہ وقفہ سے بات چیت کے علاوہ چوٹی اجلاس بہت ضروری ہے ۔

Modi, Obama reach 'breakthrough' on N-deal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں