دلیپ کمار- اڈوانی - امیتابھ بچن کو پدما وبھوشن کا اعزاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-26

دلیپ کمار- اڈوانی - امیتابھ بچن کو پدما وبھوشن کا اعزاز

advani-bachchan-dilipkumar
نئی دہلی
پی ٹی آئی
ایل کے اڈوانی نے افسانوی اداکار دلیپ کمار، امیتابھ بچن اور پنجاب کے چیف منسٹر پرکاش سنگھ بادل کو آج اس سال کے پدما و بھوشن ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا جو ملک کا دوسرا بڑا سویلین اعزاز ہے ۔ حکومت نے اس سال پدم ایوارڈ یافتگان کی فہرست میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایوارڈ دیتے ہوئے انہیں کچھ زعفرانی رنگ بھی دیا۔ ممتاز وکیل کے کے وینو گوپال ، کرناٹک کی دھرمنستھن جینٹ ایمپل کے وریندر ہیگڑے ،مشہور نکلٹس سائنسداں ایم آر سرینواسن اور آغاز خان کو بھی پدما بھوشن کے لئے منتخب کیا گیا ۔ سابق چیف الیکشن کمیشن این گوپال سوامی ، مائیکرو سافٹ کے چیف بلکیٹس اور ان کی بیوی نلینڈا کو پدم بھوشن کے لئے منتخب کی اگیا اور ان کا نام104افراد کی فہرست میں شامل ہے جو یوم جمہوریہ کے موقع پر جاری کی گئی ہے ۔ یہ فہرست9پدماو بھوشن 20پدما بھوشن اور75پرم شری ایوارڈس پر مشتمل ہے ان میں17خواتین اور این آر آئی پی ایس آئی اور غیر ملکیوں کے زمرہ میں اتنی ہی تعداد اور4بعد از مرگ ایوارڈ یافتگان شامل ہیں ۔ لوک سبھا کے سابق جنرل سکریٹری سبھاش کیشل، صحافی رجت شرما ، سوپن داس گپتا ، ممتاز وکیل ہریش سالوے، ماہر امراض قلب اشوک سیٹھ ، انڈین امریکین، ریاضی داں منجل بھارگو بھی پدما بھوشن ایوارڈ یافتگان کی فہرست میں شامل ہیں۔ ہندی صحافی رام بہاد ر رائے کو پدم شری کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ ہندو مذہبی لیڈر جگت گرو، راما نندا چاریہ سوامی رام بھدرچاریہ(پدما بھوشن) سوامی ستیا مترانند گری،(پدما بھوشن) ، دونوں اتر پردیش ، کرناٹک کے شیو کمار سوامی( پدما بھوشن) اور پرتگال کے جگت گروامرتا سوریہ نند مہاراج اور این سی ای آر ٹی کے سابق ڈائرکٹر جے ایس راجپوت(پدم شری) کی فہرست میں شامل ہیں۔ فرقہ بواہیر کے مرحوم پیشوا سیدنا محمد برہان الدین کو پ دم شری کے لئے منتخب کیا گیا ۔
کرناٹک کی ممتاز موسیقار سدھار گوناتھن ، ریسلنگ کوچ ستپال ، آسامی فلم ساز جانو بروا، امریکہ کے ڈیوڈ فرالی(واما دیوا) جاپان کے سائجپیرومیسونی سائنسداں ایس ارونن پدم بھوشن کی فہرست میں شامل ہیں ۔ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی، ماہر معاشیات وویک دیورائے ، گیت کار پرشون جوشی جنہوں نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی مہم میں مدد کی تھی ۔ ہاکی کھلاڑی صبا انجم ، انفوسس کے بانی پی وی موہن داس پائی ، بیاڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو ، خاتون کرکٹر متھالی راج، گجراتی رائٹر تارک مہتا کو پدم شری ، دیا گیا ۔ کارٹونسٹ پران کمار شرما چاچا چودھری کے خالق کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں کو بعد از مرگ پدم شری کے لئے منتخب کیا گیا ۔ بیاڈ منٹن اسٹار سائنا نیہوال اور باکسر وجیندرسنگھ کو پدم ایوارڈ کے لئے درخواست داخل کی تھی انہیں نظر انداز کردیا گیا ، یہ ایوارڈس اس سال کے اواخر میں ایک تقریب میں دیاجائے گا۔

Advani, Amitabh Bachchan, Dilip Kumar get Padma Vibhushan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں