آئی ٹی کمپنیوں میں ملازمین کی تخفیف - تلنگانہ حکومت مداخلت کرے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-16

آئی ٹی کمپنیوں میں ملازمین کی تخفیف - تلنگانہ حکومت مداخلت کرے

حیدرآباد
یو این آئی
فورم آف آئی ٹی پروفیشنلس(فاراِٹ) نے آج حکومت تلنگانہ اور مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سافٹ ویر کمپنی ٹاٹا کنلسلٹنسی سرویسیس( ٹی سی ایس) میں ملازمین کی تخفیف کے معاملہ میں مداخلت کرے اور ایک ایسا جامع شکایت یکسوئی مکانزم وضع کرے جس سے متاثرہ ملازمین کے مسائل کا حل نکالاجاسکے ۔ ٹی سی ایس کے ایک ملازم کو ملازمت سے نکال دینے سے روکنے مدراس ہائی کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں فار اٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی سی ایس اس وقت تک ملازمین کی تختفیف کا عمل روک رکھے جب تک کہ ایک جامع شکایات یکسوئی میکانزم نافذ نہیں ہوجاتا ۔ فار اٹ نے اپنی ایک پریس ریلیز میں کہا کہ صرف ملازمین کی سخت محنت اورجدو جہد کے بعد ہی ٹی سی ایس ایک ایسے مقام پر ہے جہاں اس کی برانڈر قدر ہے اور کمپنی کی جانب سے ملازمین کی تخفیف عمل میں لانا نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ نامعقول اور غیر قانونی بات ہے ۔ ہر ایک ملازم سے کہنا کہ وہ کمپنی رضا کارانہ طور پر چھوڑ دے غیر اخلاقی بات ہے ۔ واضح ہو کہ ٹی سی ایس نے ٹوئٹر کے اپنے صفحہ پر سرکاری طور پر اعلان کیا تھا کہ جاریہ سال کے پہلے9ماہ کے دوران رضا کارانہ طور پر کمپنی چھوڑنے والوں کی تعداد2574ہے جب کہ مالیتی سال2014اور2013کے دوراب بالتریب 2203اور2132ملازمین نے کمپنی کی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ۔ فار اٹ نے بتایا کہ مالیاتی سال 2015کے دوران مزید600کو کمپنی چھوڑنے کے لئے کہاجارہا ہے اور اواخر مالیاتی سال تک انہیں کمپنی سے نکال دیاجائے گا ۔ فار اٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی تمام ملازمین کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر رینک عطا کرتی ہے اور اور ان رینکس کی بنیاد پر انہیں کمپنی چھوڑنے کے لئے کہاجارہا ہے ۔
ان میں ایسے کئی ملازمین ہیں جن کی کارکردگی بہترین ہے جس کے باوجود انہیں کم تر رینک دے کر کمپنی سے باہر کیاجارہا ہے ۔ فار اٹ کا کہنا ہے کہ ایسے حالات اور مدراس ہائی کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں مرکزی وریاستی حکومتوں کو اس معاملے میں مداخلت کرنا چاہئے تاکہ ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیاجاسکے ۔ فار اٹ نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ ملازمین کی تخفیف کرنا آئی ٹی صنعت میں معمول کی بات بن گئی ہے ۔ فار اٹ کا کہنا ہے کہ ملازمین کو کمپنی چھوڑنے کے لئے مجبور کرنا انتہائی نامناسب بات ہے۔ بہتر کارکردگی کے حامل ملازمین کو ناکارہ بتانا ان کے حق ملازمت اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے اس لئے فار اٹ مرکزی و ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری اس معاملہ میں مداخلت کرکے ایک شکایتی یکسوئی میکانزم وضع کرے تاکہ ملازمین کی دشواریوں کو دور کیاجاسکے ۔

Reduction of employees in Telangana IT companies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں