منصف نیوزبیورو
چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرابابو نائیڈو نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ تقریباً دیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی اس ملاقات کے دوران ان دونوں قائدین کے درمیان آندھرا پردیش کی ترقی، پولا ورم پراجکٹ کی تعمیر، آندھرا پردیش تنظیم جدید بل2014ء میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل اور آندھر اپدیش کو خصوصی موقف فراہم کرنے جیسے موضوعات پر بات چیت کی گئی ۔ بتایا گیا کہ نریندر مودی نے چندرابابو نائیڈو کو آندھرا پردیش کو ترقی یافتہ مثالی ریاست بنانے میں ہر طرح کا تعاون کرنے کا تیقن دیا ۔ قبل ازیں چندرا بابو نائیڈو نے مرکزی وزیر آبی وسائل اوما بھارتی سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے دوران چندرا بابو نائیڈو نے اوما بھارتی سے پولا ورم پراجکٹ کی اندرون ساڑھے چار برس تعمیراتی کام مکمل کرنے میں تعاون کرنے اور دریائے گوداوری و کرشناکو ایک دوسرے سے مربوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش نے وزارت آبی وسائل سے ملک کو دریاؤں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے ریاست آندھرا پردیش کو ملک بھر کے لئے مثالی ریاست قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ چیف منسٹر آندھر اپردیش نے مرکزی وزیر شہری ترقیات نرملا سیتا رمن سے بھی ملاقات کی اور شہر وشاکھا پٹنم کو اسمارٹ سٹی کی طرز پر ترقی دینے میں مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصہ میں طوفان ہد ہد کی وجہ سے وشاکھاپٹنم میں ناقابل بیان تباہی ہوئی تھی ۔ شہرمیں دوبارہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے مرکزی حکومت کی مدد ناگزیر ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ مرکزی وزیر نے چندرا بابو نائیڈوکو مرکزی حکومت کی جانب سے اسمارٹ سٹیز کے طرز پر ترقی دینے تیار کردہ رہنمایانہ خطوط کو پاور پلائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعہ دکھایا اور وشاکھا پٹنم کی ترقی کے لئے ممکنہ تعاون فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ چندرا بابو نائیڈو نے اپنے ایک روزہ دورہ نئی دہلی کے دوران مرکزی وزیر پارلیمانی امور وینکیا نائیڈو سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدا زاں تنظیم جدید بل2014میں کئے گئے تمام وعدوں کو بہر صورت میں پورا کرے گی ۔ آندھر اپردیش تنظیم جدید بل2014ء کو غلطیوں کا پٹارہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ریاست تلنگانہ اور آندھرا پردیش مرکزی حکومت سے ان غلطیوں کو درست کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تو مرکز، بخوشی بل کا مناسب جائزہ لیتے ہوئے غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے دونوں ریاستوں کے ساتھ انصاف کرنے تیار ہے ۔ چیف منسٹر آندھر اپردیش 19جنوری کو وجئے واڑہ روانہ ہوں گے جہاں وہ محکمہ پولیس کی100نئی گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر افتتاح کریں گے ۔
AP state development cooperation assured by PM
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں