جے ڈی یو اور آر جے ڈی انضمام کے فیصلہ پر اتفاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-05

جے ڈی یو اور آر جے ڈی انضمام کے فیصلہ پر اتفاق

نئی دہلی
ایجنسیاں
سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کی پارٹی راشٹریہ جنتادل اور نتیش کمار کی پارٹی جنتال دل یو نائیٹیڈ کے انضمام کا راستہ صاف ہوگیا ہے ۔ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی موجودگی میں اس فیصلے پر مہر لگ گئی ۔ اگرچہ پارٹی کی کمان کون سنبھالے، کن لیڈروں کو کیا عہدہ دئے جائیں گے ، یہ ابھی واضح نہیں ہے ۔ یہ بتادیں کہ دونوں جماعتوں کے درمیان انضمان کا مسئلہ لوک سبھا انتخابات کے بعد سے موضوع بحث رہا ہے ۔ بہار کے وزیر اعلیٰ جتن رام مانجھی اور بہار کے سینئر وزیر رمئی رام نے تو کھل کر دونوں پارٹیوں کے انضمام کی وکالت کی تھی ۔ اگرچہ نومبر2014میں نتیش کمار نے راشٹریہ جنتادل اور جنتادل یو کے انضمام ہونے کی قیاس آرائیوں پر روک لگائی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ انضمان کا کوئی امکان نہیں ہے اور دونوں جماعتوں میں اتحاد ہے۔2014اگست میں بہار اسمبلی کی10نشستوں کے لئے ہوئے ضمنی انتخابابات میں جے ڈی یو، آر جے ڈی نے ساتھ مل کر الیکشن لرا تھا اور وہ6سیٹوں پر کامیاب رہے تھے ۔ گزشتہ سال جون میں بی جے پی سے ناطہ ختم ہونے کے بعد نتیش کمار کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے وقت کانگریس نے ان کی حمایت کی تھی ۔

RJD-JD(U) merger finalised

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں