امت شاہ کے مشورے کی ضرورت نہیں - وزیر اعلیٰ کرناٹک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-05

امت شاہ کے مشورے کی ضرورت نہیں - وزیر اعلیٰ کرناٹک

بنگلور
ایس این بی
بدعنوانی اور مجرمانہ مقدمے کے بعد جیل کی سزا کاٹ چکے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کانگریس پارٹی پر انگلی اٹھانے سے قبل خود اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں اس کے بعد مشورہ دینے یا سبق سکھانے کی بات کریں ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ سدارامیا رویندراکلاشیترا میں چترا کلا کے زیر اہتمام منعقد و تصاویر کی نمائشی پروگرام کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ کی جانب سے کانگریس حکومت پر لگائے جارہے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سی بی آئی کی جانب سے کلین چٹ دئیے جانے والے امت شاہ کا اخلاقی فرض نہیں بنتا کہ وہ کانگریس پارٹی کو بدعنوان کہیں ۔ سابق بی جے پی حکومت کے اکثر وزراء بدعنوانی اور رشوت خوری کے معاملوں میں جیل کی ہوا کھاچکے اور مزید وزرا جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں ۔ گزشتہ ڈھائی سال میں سر اقتدار کانگریس حکومت کو کوئی بدعنوانی کا واقعہ پیش نہیں آیا ہے ۔ رشوت خوری اور بد عنوانی تاریخ قلمبند کرنے والے بی جے پی کانگریس سبق حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کے پی ایس سی صدر کے تقرر پر گورنر کی جانب سے جتائے گئے اعتراض پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ مسئلے کا حل تلاش کیاجارہا ہے ۔ اس سے قبل نمائشی پروگرام کا افتتاح کرنے بعد تقریر کرتے ہوئے سدارامیا نے چترا کلا پریشد کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ چترا کلاپریشد ہنر مندوں کو منظر عام لانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔ جس کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے، نیز ہنر مندوں کو اس نمائشی پروگرام خود تیار کردہ پینٹنگ کو پیش کرنے سنہرا موقع ہے ۔ اجلاس میں وزیر رام لنگا ریڈی ، سرینواس پرساد، کنٹرا ادیب مرلی سداپا ، ہمپی ناگراج ، چترا کلا پریشد کے صدر بی اے شنکر ، سکریٹری ڈی کے چوٹا وغیرہ موجود رہے ۔

Amit Shah's advice not needed - Chief Minister of Karnataka

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں