صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی سعودی عرب کے نئے شاہ کو مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-29

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی سعودی عرب کے نئے شاہ کو مبارکباد

نئی دہلی
پی ٹی آئی
صدر پرنب مکرجی نے سعودی عرب کے نئے شاہ خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو آج ان کے تخت نشینی پر مبارکباد دی ۔ صدر نے ا پنے مبارکبادی کے پیام میں امید ظاہر کی کہ دونوں دوست ملکوں کے درمیان تاریخی اور قریبی روابط ہیں اور دونوں ممالک کے عوام میں بھی زبردست باہمی احترام پایاجاتا ہے ۔ میں پر اعتماد ہوں کہ جاریہ تعاون سیاسی، معاشی اور ثقافتی سرگرمیوں میں اس کے عکس کا اظہار ہوگا اور دونوں ملکوں میں ہماری عوام کے باہمی فائدے کے لئے متنوع کے سلسلہ کو جاری رکھاجائے گا ۔ مکرجی نے اپنے پیام میں کہا کہ مجھے پر جوش مبارکباد اپنی حکومت اور عوام کی جانب سے پیش کرنے پر بے حد مسرت ہورہی ہے ۔ ہم آپ کو طویل مدت کے لئے خوشحال حکمرانی جاری رکھنے کی خواہش کرتے ہیں ۔ ہم آپ کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں اور دوست ملک سعودی عرب کی عوام کی ترقی و خوشحالی کے متمنی ہیں ۔

President Pranab Mukherjee congratulates Saudi Arabia king on his accession to throne

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں