اوباما کے دورہ سے ہند امریکہ نئے تجارتی تعلقات کا قیام - وزیر فینانس ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-29

اوباما کے دورہ سے ہند امریکہ نئے تجارتی تعلقات کا قیام - وزیر فینانس ارون جیٹلی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ صدر امریکہ بارک اوباما کے دورہ سے امریکہ کے ساتھ نئے تجارتی تعلقات کا فروغ ہوا ہے ۔ اور امریکی تاجروں کی جانب سے ملک میں سرمایہ کاری کے لئے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔ ارون جیٹلی نے فیس بک پر لکھا کہ ہندستان اور امریکہ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرس( سی ای اوز) کے منعقدہ اجلاس سے امریکی تاجروں میں ہندوستان کے تئیں اعتماد مستحکم ہوا ہے ۔ امریکی تاجروں میں ہندوستان میں سرمایہ کاری کی خواہش میں اضافہ ہوا ہے ۔ فیس بک پر’’ امریکی صدر بارک اوباما ڈاؤس اور اس کے بعد......امریکی معیشت کا مستحکم ہونا‘‘ عنوان سے جیٹلی نے لکھا کہ امریکی کارپوریٹس بھاری فنڈز کی کہیں بھی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں ۔ جیٹلی نے کہا کہ سی ای اوز کے اجلاس کا جس سے وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر امریکہ بارک اوباما نے خطاب کیا، صدر امریکہ کے سہ روزہ دورہ کے موقع پر انعقاد عمل میں لایا گیا تھا کل اختتام کو پہنچا ۔ انہوں نے کہا کہ صدر بارک اوباما کے دورہ سے ہند۔ امریکہ نئے تجارتی تعلقات کے قیام میں مدد ملی ہے ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب کہ تمام مسابقی معیشتوں کو سنگین چیلنجوں کا سامنا ہے ، ہندوستان اپنی ترقی کو بڑھانے میں پابند عہد ہے ۔ ڈاؤس میں واضح پیا م دیا گیا ہے کہ ہم نے امیدوں کو دوبارہ اجاگر کیا ہے، ہم اس مواقع کو رکاوٹ پرواز فرقوں یا بیجا مروت کے باعث ختم نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان مزید وسائل چاہتا ہے ہمارے دیسی وسائل ناکافی ہیں ، ہمارے اصل سرمایہ کی قیمت بلند ہے ، دنیا سرمایہ کاری کے لئے دیکھ رہی ہے۔ اس لئے ہندوستان کے علاوہ دنیا میں کوئی اور بہتر مواقع نہیں ہیں۔ گزشتہ ہفتہ ڈاؤس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کا تذکرہ کرتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ سرمایہ کار بڑے جوش وخروش کے ساتھ ہندوستان کی جانب دیکھ رہے ہیں ۔ ہندستان پر مرکز میٹنگ میں کثیر تعداد میں شرکاء موجود تھے ۔ کئی ایسے سرمایہ کار جو اس میٹنگ میں شرکت کے لئے اپنے نام کو درج رجسٹر کروایا تھا انہیں داخلہ نہیں مل سکا۔

Post-Obama visit, India high on US investors' agenda: Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں