بڑے دفاعی پراجکٹس میں تاخیر کے باعث لاگت میں اضافہ پر وزیر دفاع کا اظہار ناراضگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-17

بڑے دفاعی پراجکٹس میں تاخیر کے باعث لاگت میں اضافہ پر وزیر دفاع کا اظہار ناراضگی

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر دفاع منوہر پاریکر کہاجاتا ہے کہ ڈی آر ڈی او کے سست رفتار کام کاج سے ناخوش ہیں جس کی وجہ سے جملہ44بڑے دفاعی پراجکٹس میں تاخیر ہورہی ہے اور لاگت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ وزیر نے بعجلت ممکنہ اس ادارہ کو واپس پٹری پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیونکہ ڈی آر ڈی او نریندر مودی حکومت کے باوقار میک ان انڈیا پروگرام کی کامیابی میں اہم عنصر ثابت ہوگا ۔ وزارت دفاع کے عہدیدارنے کہا ہے کہ ڈی آر ڈی او کے مختلف لیابس میں تقریباً530پراجکٹس جاری ہیں۔ جن میں سے136مشن موڈزمرہ میں ہیں۔ ان میں چند اگنیIVاور اگنیV، نربھئے کروز میزائل،K-15،صلاحیت کا میزائل ، آواکس اور تیجا لڑاکا طیارے جیسے اہم پراجکٹس شامل ہیں ۔ ادارہ کے سربراہ کے طور پر اویناش چندر کو برطرف کرنے کے پیش نظر ڈی آر ڈی او میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ ڈی آر ڈی او کے ڈائرکٹر جنرل اور وزیر دفاع کے مشیر سائنس دان کے عہدہ ، اور ملک بھر میں پھیلی ہوئی اس کی مختلف لیباریٹریزکے کارڈس پر ایک بڑے حصے کو علیحدہ کیاجارہا ہے ۔ عہدیداروں نے کہا ہے کہ44بڑے پراجکٹس کی لاگت فی کس زائد از100کروڑ آرہی ہے ۔ جس کی وجہ سے لاگت پر نظر ثانی اور پراجکٹس کی تکمیل کے لئے وقت میں اضافہ کا سامنا ہے ۔ علاوہ ازیں10پراجکٹس زائد از5سال قدیم ہیں ،جو2009ء سے قبل منظور کئے گئے تھے ۔ اور18بڑے پراجکٹس کے لئے اپریل2002ء تامارچ2007ء کے دوران زائد از50کروڑ روپے منظور کئے گئے تھے جس میں سے ایک بھی مکمل نہیں ہوا ۔ مزید برآں ان میں سے2بند کردیے گئے ہیں،5مسدودی کے منتظر ہیں اور1زیر تنقیح ہے ، جملہ43بڑے پراجکٹس میں سے جو11ویں پنچ سالہ منصوبہ کے دوران شروع کئے گئے تھے لیکن ایک بھی تکمیل تک نہیں پہنچا ۔
عہدیداروں نے کہا ہے کہ پراجکٹس جو انجام دیے جارہے ہیں ان کی انجام دہی میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے اور وہ پروگرام کے مطابق انجام نہیں دیے جارہے ہیں اور تقریباً تمام پراجکٹس کی انجام دہی میں غیر معمولی تاخیر ایک عام عنصر ہے ۔ ڈی آر ڈی او کے کئی پراجکٹس تکمیل سے قبل بند کردیے گئے ہیں جس کے نتیجہ میں ایک قابل لحاظ رقم ضائع ہورہی ہے ۔ کار گو اسلحہ و گولہ بارود کا فروغ،30ملی میٹر فیئر ویدر ٹوئڈ گن سسٹم کا فروغ اور 30ملی میٹر لائٹ ٹوئڈ اے جی گن سسٹم کے فروغ کے بشمول کئی پراجکٹس بند کئے جاچکے ہیں ۔

Parrikar frowns at DRDO for delayed research

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں