بہار کے تمام اسکولوں میں اردو اساتذہ کے تقرر کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-26

بہار کے تمام اسکولوں میں اردو اساتذہ کے تقرر کا فیصلہ

پٹنہ
پی ٹی آئی
حکومت بہار ریاست کے تمام سرکاری اسکولوں میں اردو ٹیچرس کا تقرر کرے گی تاکہ اس زبان کو فروغ دیاجاسکے ۔ چیف منسٹر جتن رام مانجھی نے آج یہ بات بتائی ۔ مانجھی نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر سر کاری اسکول میں کم از کم ایک اردو ٹیچر مقرر کیاجائے گا اس سے پہلے صرف ان ہی اسکولوں میں ایسے ٹیچرس کو مقرر کیاجاتا تھا جہاں10اردو طلباء ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ جو اردو پڑھتے ہیں وہ ہندی بھی سیکھیں اور جو ہندی پڑھتے ہیں وہ اردو سیکھیں کیوں کہ دونوں میٹھی زبانیں ہیں ۔ پہلے مرحلہ میں اقلیتی آبادی والے علاقہ کے اسکولوں میں اردو ٹیچرس مقرر کیاجائے گا اور بعد میں دوسرے اسکولوں میں تقرر ہوگا ۔ چیف منسٹر اقلیتوں کے تعلیمی مسائل اور ان کے حل کے بارے میں ایک سمینار سے خطاب کررہے تھے جو امارات شرعیہ پھلواری شریف میں منعقد کیا گیا۔

Bihar to appoint Urdu teachers in all government schools: Jitan Ram Manjhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں