مذہب کو تصادم کی وجہ نہ بنائیں - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-26

مذہب کو تصادم کی وجہ نہ بنائیں - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی

نئی دہلی
یو این آئی
حالیہ نفرت آمیز تقاریر خصوصیت کے ساتھ دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران ان تقریروں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تنازعات پیدا کرنے مذہب کو ذریعہ نہیں بنایاجاسکتا ۔ یوم جمہوریہ سے قبل قوم کو خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ جمہوریت میں مخفی آزادی سے بعض وقت ناخوشگوار حالات اس وقت پیدا ہوجاتے ہیں جب سیاسی تقاریر ہیجان انگیز مسابقت پید اکردیتے ہیں جو ہمارے روایتی اصولوں کے سخت خلاف ہے ۔ زبان کے حملے سے عوام کے دل مجروح ہوتے ہیں۔ گاندھی جی نے کہا تھا کہ عوام کو متحد کرنے ایک قوت ہے۔ ہم اسے اختلافات کا سبب نہ بنائیں ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ دستور رواداری سکھاتا ہے اور مختلف فرقوں کے درمیان خیر سگالی فروغ دیتا ہے ، صدر جمہوریہ نے کہا کہ دستور ہند جمہوریت کے لئے مقدس کتاب ہے ۔ یہ ہندوستان کی سماجی و معاشی ترقی کا ضامن ہے اور کہا کہ ہندوستان کی تکثیری تہذیب مختلف فرقوں میں خیر سگالی کو فروغ دیتی ہے ۔ ان اقدار کا بہت زیادہ احتیاط اور چوکسی کے ساتھ تحفظ کیاجانا چاہئے۔

پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہئے کیونکہ کوئی بھی ملک اس لعنت سے محفوظ نہیں ہے ۔ انہوں نے امریکہ کے صدر بارک اوباما کے ان خیالات کی تائید کی کسی بھی قوم کو دہشت گرد گروپوں کے لئے محفوظ ٹھکانے فراہم نہیں کرنے چاہئے ۔ دورہ کنندہ امریکی صدر کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران پرنب مکرجی نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات نہ صرف ان دونوں ممالک بکہ پورے جنوبی ایشیاء ، ایشیاء بحر الکاہل کے خطے اور دنیا کے لئے بہتر ہے۔4دہوں کے عوامی زندگی میں ہند۔ امریکہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں رول ادا کرنے کے لئے پرنب مکرجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ دونوں نے اپنی سرزمین پر بے رحمانہ دہشت گرد حملے دیکھے ہیں۔ دونوں ملکوں کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو دہشت گردی کے خطرے سے سختی سے نمٹنے کے لئے مزید اعتماد اور تعاون کو فروغ دینا چاہئے ۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ دنیا کو چاہئے کہ دہشت گردی کو قطعی برداشت نہ کریں ۔ اوباما نے دونوں ملکوں کے نوجوان نسل کے درمیان قریبی تعلقات کی تائید کی ۔ پر نب مکرجی نے ہندوستان کے انفراسٹرکچر میں امریکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا اور قابل تجدید توانائی سے100بیگا واٹ کی پیداوارکے حکومت کے منصوبہ کی نشاندہی کی ۔ بعد ازاں بینکوئیٹ میں اوباما کا استقبال کرتے ہوئے پرنب مکرجی نے کہا کہ امریکی صدر کا ایک تاریخی دورہ ہے کیونکہ وہ یوم جمہوریہ تقریب میں مہمان خصوصی بننے والے ہیں ۔ امریکہ کے پہلے سربراہ مملکت ہیں ۔

Don't make religion a cause for conflict: Prez Pranab on the eve of 66th Republic Day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں