بہار میں این ڈی اے مودی کی قیادت میں انتخابات لڑے گا - رام ولاس پاسوان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-29

بہار میں این ڈی اے مودی کی قیادت میں انتخابات لڑے گا - رام ولاس پاسوان

پٹنہ
پی ٹی آئی
لوک جن شکتی پارٹی( اے جے پی) نے جو بی جے پی کی حلیف ہے، آج یہ بتایا کہ زعفرانی پارٹی ایک بڑے بھائی جیسی ہے اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ، آنے والے بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کا چہرہ ہوں گے ۔ بی جے پی ہمارے بڑے بھائی جیسی ہے۔ بہار کے انتخابات وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں لڑے جائیں گے ۔ ایل جے پی صدر و مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے یہ بات نامہ نگاروں کو بتائی ۔ پاسوان نے کہا کہ این ڈی شراکت داروں کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے اور ان کی پارٹی کو کثیر تعداد میں سیٹیں ملیں گی ، اس پر کوئی پریشانی نہیں ہے ۔ سیٹوں کی تقسیم کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ چاہے ہمیں10,2،50یا100ملیں اس میں کوئی مضائطہ نہیں ہے۔ ہمارا واحد مقصد ہے کہ بہار کی موجودہ حکومت کو تبدیل کرنا چاہئے ۔ پاسوان نے یہ بات بتائی ۔ کوئی بھی یہ کہہ سکتا ہے کہ رام ولاس پاسوان نے کبھی بھی سیٹوں کے لئے کہا ہے ۔ یہ بات انہوں نے ریاستی ایل جے پی ہیڈ کوارٹرس میں کہی ۔ کون لڑے گا اور کتنے سیٹوں پر مقابلہ کیاجائے گا اور کون سی سیٹوں پر لڑے گا ۔ یہ ہمارا داخلی معاملہ ہے اور اس پر فیصلہ ہماری میٹنگوں میں( بی جے پی ، ایل جے پی اور آڑ ایل ایس پی) کے دوران کیاجائے گا ۔ اس وقت ہم فیصلہ خود کریں گے جب انتخابات قریب ہوں گے ۔ ہم تمام ایک کشتی کے سوار ہیں اور ہمارا واحد مقصد ریاست کی جے ڈی یو حکومت کو اقتدار سے ہٹانا ہے ۔ بہار میں چیف منسٹر عہدہ کے امیدوار کی حیثیت سے سینئر بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی یا کسی اور کا نام قبول کرنے کے تعلق سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ قبول کرنے کی کیا بات ہے پہلے انتخابات ہونے دیجئے تب ہم ملاقات کریں گے اور اس مسئلہ پر غوروخوض کیاجائے گا ۔ بی جے پی کی مرکزی قیادت امیدوار کے تعلق سے فیصلہ کرے گی ۔ بہار کے انتخابات نریند ر مودی کے نام لڑے جائیں گے ، جس طرح مہاراشٹرا یا ہریانہ میں چیف منسٹرس کا انتخاب کیا گیا، بہار میں بھی ویسا کیاجائے گا ۔ نریندر مودی اس کا فیصلہ کریں گے ۔

Paswan says NDA will fight Bihar polls under Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں