خالدہ ضیاء کے فرزند کا ملائشیا میں انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-26

خالدہ ضیاء کے فرزند کا ملائشیا میں انتقال

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو جو اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کے جواں سال فرزند کی اچانک موت پر تعزیت پیش کرنے کے لئے آئی تھیں اپنی کٹر حریف کے گھر سے مایوس لوٹنا پڑا ۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ خالدہ ضیاء کی دہلیز انتظار کرتی ہوئی ٹھہری رہیں لیکن کچھ دیر بعد ان سے کہہ دیا گیا کہ عرفان رحمن کوکو کی ماں صدمہ میں ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں سلادیا ہے ۔ رحمن کوکو کی کل قلب پر حملہ کے باعث موت ہوگئی تھی ۔ بی این پی سربراہ کے چھوٹے بھائی شمیم اسکندر و دیگر دو افراد کے ہمراہ خود ساختہ طور پر جلاوطن 45سالہ رحمن کوکو کی میت لانے کے لئے آج صبح ملائشیا کے لئے روانہ ہوئے ۔ مقامی ٹیلی ویژن چیانلوں نے حسینہ کے موٹر قافلے کو زبردست سیکوریٹی میں دکھایا گیا جو خالدہ ضیاء کے دفتر واقع ضلع گلشن میں ٹھہرا تھا ۔69سالہ خالدہ ضیاء اور67سالہ شیخ حسینہ اپنی شدید رقابت کے لئے جھگڑا لو بیگمات کی حیثیت سے جانی جاتی ہیں ۔ جنہوں نے تقریباً3دہوں سے بنگلہ دیشی سیاست میں زہر گھول رکھا ہے ۔ ضیاء کے شخصی معاون شمول بسواس نے کہا کہ وہ اپنے فرزند کی المناک خبر سننے کے بعد بیمار ہوگئی ہٰں ۔ ہم نے انہیں دوائی دی اور نیند میں ہیں۔ ہم نے وزیر اعظم سے گزارش کی کہ وہ کسی اور وقت آئیں کیونکہ وہ سو رہی ہیں ۔
اس دوران ضیاء کے ترجمان نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے حسینہ کے اظہار ہمدردی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے تاہم حسینہ کے معاونین نے ان کے رویہ کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ حسینہ کے مشیر امور اطلاعات اقبال سبحان چودھری نے کہا’’ انہوں نے تمام پروٹوکولس کو توڑ دیا وہ یہاں ایک وزیر اعظم ، ایک لیڈر اور ایک ماہ کی حیثیت سے ایک ماں جس نے اپنا بیٹا کھودیا ہے پرسہ دینے آئی تھیں ، لیکن انہوں ںے گھر میں داخل ہونے نہیں دیا۔ دونوں قائدین نے2009ء میں اس وقت ملاقات کی تھی جب خالدہ ضیاء نے حسینہ کے شوہر واجد میاں کے انتقال کے بعد ان سے ملاقات کی تھی ۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ6جنوری سے ایک پرتشدد ملک گیر ناکہ بندی احتجاج کی قیادت کررہی ہیں۔ یہ احتجاج شیخ حسینہ کی بدعنوانی کے ذریعہ منتخب حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد6جنوری کو شروع کیا گیا ہے ۔

Khaleda Zia's son Arafat Rahman Coco dies in Malaysia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں