جرمنی میں مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-26

جرمنی میں مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ

برلن
یو این آئی
جرمنی کی سینٹرل کونسل آف مسلمس کے چیرمین ایمن مازییک کا کہنا ہے کہ جرمنی میں مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ خاص طور پر اسکارف پہننے والی مسلمان خواتین ، مساجد پر حملوں اور مسجد کے اماموں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔، انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعات روز کامعمول بن گئے ہیں ۔ ایک آن لائن میگزین میں شائع ہونے والے ان کے مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسلام مخالف جرمن تنظیم پگیڈا نے لوگوں میں مسلمانوں کے خلاف جذبات بھڑکائے ہیں اور انہوں نے دوسرے فرقوں کے درمیان مسلمانوں کے تئیں منفی رجحانات پید اکئے ہیں جس سے مسلمانوں میں شدید بے چینی محسوس کی جارہی ہے ۔

German Muslim leader says attacks increasing on mosques and Muslims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں