ہندوستان اسرائیل سے دفاعی ہتھیار خریدنے والا بڑا ملک - اسرائیلی قونصل جنرل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-25

ہندوستان اسرائیل سے دفاعی ہتھیار خریدنے والا بڑا ملک - اسرائیلی قونصل جنرل

ودودرا
پی ٹی آئی
اسرائیل سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں ہندوستان میں سرمایہ کاری کی مشتاق ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کے میک ان انڈیا مہم میں تعاون کو بڑھاتے ہوئے اس مہم کو تیز کرتے ہوئے کامیاب بنانے کامنصوبہ بنارہی ہیں۔ اسرائیل کے قونصل جنرل ڈیوڈ کوف نے یہاں یہ بات بتائی ۔ اکوف کے ساتھ اسرائیلی ٹیم بشمول اشکون شہر کے ریکی شابھی موجود تھے ۔ یہاں اس ٹیم نے ودودرا میونسپل کارپوریشن اور اشکلون شہر میں یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ۔ شہر میں فرینڈس آف اسرائیل کی تقریب کے بعد پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے اکوف نے کہا کہ گزشتہ سال ماہ مئی میں نریندر مودی کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے ہندوستان اور اسرائیل کے دورمیان دفاعی اور ٹکنالوجی کے میدان میں ہوئے معاہدات سے تعلقات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ سال اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مودی اور نتن یاہو کی ملاقات ، مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا دورہ اسرائیل اور اب وزیر خارجہ سشما سوراج کے مجوزہ دورہ اسرائیل سے تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مترکہ مفادات کے باعث ہندوستان اور اسرائیل کے باہمی تعاون دیکھاجارہا ہے ۔ مودی حکومت نے طویل عرصہ سے تعطل کا شکار بحریہ کے میزائل کے خریدی کے معاہدہ میں رکاوٹوں کو ماہ اکتوبر میں دور کردیا ہے ۔ ہندوستان اسرائیل سے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے کے قریب ہے ۔ ہندوستان اب اسرائیل کے فوجی آلات خریدنے کے سلسلہ میں روس کے بعد دوسرا بڑا فروخت کنندہ ہے ۔ اس تعلقات کی جڑیں2006ء سے ملتی ہیں ، جب بطور چیف منسٹر نریندر مودی نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا اور آبپاشی پر اسرائیل کے ماہرین سے مدد حاصل کی تھی۔ اکنوف اور ان کی ٹیم نے شہر ودودرا اس وقت آئی ہے جب ودودرا کے مئیر شاہ نے3ماہ قبل اسرائیل کا دورہ کرتے ہوئے اس معاہدہ پر بات چیت کی تھی ۔

Israel keen to deepen ties with India: Akov

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں