بنگلہ دیش میں تشدد مزید 2 افراد فوت - مہلوکین کی تعداد 34 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-25

بنگلہ دیش میں تشدد مزید 2 افراد فوت - مہلوکین کی تعداد 34

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش میں تازہ تشدد کے دوران مزید دو افراد بشمول ایک بچہ ہلاک ہوگئے ، جس کے ساتھ تا حال مرنے والوں کی تعداد34تک ہوگئی ہے ۔ مخالف حکومت احتجاجیوں نے پٹرول بموں کے ذریعہ کئی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جو کہ اس ماہ کے اوائل سے شروع ہوئی ، سیاسی افراتفری میں یہ سب سے بدترین حملہ رہا، کم از کم40افراد زخمی ہوگئے ، جن میں بعض کی حالت نازک ہے جب کہ احتجاجیوں نے کل متعدد گاڑیوں کو پٹرول بم پھینک کر نشانہ بنایا ، پولیس نے یہ بات بتائی ۔ لوٹ مار کے ایک حملہ میں9مسافرین کے نظام تنفس کو بری طرح نقصان پہنچا ۔ ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ یہ بات سرکاری طور پر چلائے جانے والے ڈھاکہ میڈیکل کالج ہاسپٹل ، (ڈی ایم سی ایچ) کے ایک ڈاکٹر نے جو جھلس جانے والے افراد کے علاوہ شعبہ سے تعلق رکھتا ہے ۔ یہ بات ٹی وی چینلس کو بتائی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دو نوجوانوں نے بیک وقت ڈھاکہ چترا باری علاقہ میں ایک بس پر پٹرول بم پھینکے جو کل رات علاقہ نارائن گنج سے گزر رہی تھی اور پھر حملہ آور وہاں سے فرار ہوگئے ۔ آگ نے فوری طور پر تمام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مزید 11افراد اسی طرح کے پٹرول بم حملہ میں زخمی ہوگئے ۔ تا حال34افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ، جن میں تقریباً نصف تعداد بسوں پر حملوں اور لوٹ مار کے باعث متاثر ہوئے ۔

Thirty-four die in Bangladesh vote protest violence

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں