اقوام متحدہ کے ڈھانچے اور نظام میں اصلاحات کی ضرورت - حامد انصاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-10

اقوام متحدہ کے ڈھانچے اور نظام میں اصلاحات کی ضرورت - حامد انصاری

نئی دہلی
یو این آئی
نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری نے اقوام متحدہ کے ڈھانچے اور نظام میں زبردست اصلاحات کی ضرورت کا اظہار کیا ہے۔ انصاری نے بین الاقوامی قانون پر عالمی کانگریس کے افتتاحی خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے کام کاج ، مالیاتی انتظام ، خدمات عملدارآمد نظام اور ذمہ داری کے شرائط میں اصلاحات کے لئے متعدد کوششیں کی گئی ہیں تاہم اس کے نتیجے غیر تسلی بخش رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب اس بین الاقوامی تنظیم میں تنظیمی اور انتظامی امور کی سطح پر بڑے اصلاحات کا وقت آگیا ہے۔ عالم کاری نظام اور دنیا کے ممالک کے درمیان بڑھتے اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد سے حالات نے کروٹیں بدلی ہیں، لیکن اقوام متحدہ میں دھاک اور اثر کی سطح پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ اس کے تحت آنے والے اداروں کے اثرات میں کمی آئی ہے ، جس کے تعلق سے جلد ہی اصلاحات کرنے کی ضرور ت ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ گلوبلائزیشن کے اس دور میں بین الاقوامی قانون کی اہمیت میں جتنا اضافہ ہوا ہے اتنا ہی اس کی پیچیدگیوں میں بھی اضافہ ہو اہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی انسانی دہشت گردی کے خلاف لڑائی ، جنگ کے دوران عام آدمی کو دئیے جانے والے تحفظات ، نشیلی اشیاء کی تسکری کے معاملے ، ماحولیات تجارت اور نشریات سے متعلق تنازعات کے حل کرنے میں بین الاقوامی قانون کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس موقع پر بین الاقوامی انصاف کی عدالت( آئی سی جے) کے رکن اور سپریم کورٹ کے سابق جسٹس دلویربھنڈاری نے بین الاقوامی قانون پر عالمی کانگریس کو قابل استقبال قدم بتاتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بین الاقوامی قانون کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس کانفرنس کا انعقاد انڈین سوسائٹی آف انٹر نیشنل لا کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں آئی سی جے کے صدر جسٹس پیٹر ٹومکا اور ممبر جسٹس عبدالقوی احمد یوسف متعد د ماہر قانون و انصاف شامل ہورہے ہیں ۔

Intl Law is at crossroads, needs new direction: Ansari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں