مودی کا تحکمانہ رویہ پارلیمانی جمہوریت کے لئے خطرہ - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-10

مودی کا تحکمانہ رویہ پارلیمانی جمہوریت کے لئے خطرہ - کانگریس

گوہاٹی
پی ٹی آئی
ایک سینئر کانگریسی قائد نے آج کہا کہ پارٹی اسمبلی انتخابات میں پارٹی ممبران میں نظم و نسق کی کمی کے سبب شکست سے دوچار ہورہی ہے ۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کیجنرل سکریٹری سی پی جوشی نے یہاں سیوادل کے ریاستی سطح کے تربیتی کیمپ کی اختتامی تقریب سے مخاطبت میں کہا کہ ہم سیاست میں کیوں ہاررہے ہیں ۔ ایک اہم وجہ ڈسپلن کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام ممبران کے لئے تربیت ضروری قرار دینی چاہئے تاکہ اس سے پارٹی کے ں ظریہ اور فلسفہ سے وہ بخوبی واقف ہوسکیں۔ جوشی نے بی جے پی حکومت کامضحکہ اڑاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کہہ رہی ہے کہ پچھلے60برسوں میں کچھ نہیں ہوا ۔ آج وہ کہہ رہے ہیں کہ انڈیا سپر پاور بن گیا ہے اور انہوں نے 7 ماہ میں یہ کام کردکھایا ہے ۔ جوشی نے بی جے پی پر ملک کی فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی لگایا ۔ انہوں نے سوال کیا کہ وہ ہندو مذہب کے غلط رواجوں پر کبھی بات نہیں کرتے ، وہ بیواؤں، ایس سیز ، ایس ٹیز کی حالت پر کبھی بات نہیں کرتے، ہم بھی ہندو ازم اور خدا میں یقین رکھتے ہیں۔ انہیں عوام کی طرف سے بولنے کا حق کس نے دیا ہے ؟ سینئر کانگریسی قائد نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت کے لئے مودی حکومت کے تحکمانہ رویہ سے ایک بڑا خطرہ برآمد ہورہا ہے ۔ وزیروں کو پریس سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ صرف ٹوئیٹر ہی کمیونیکیشن کا ذریعہ رہ گیا ہے ۔ وہ پارلیمانی جمہوریت میں یقین نہیں رکھتے ۔ سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ مستقبل میں پارلیمانی جمہوریت باقی رہے گی یا نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دنیا کی تاریخ دیکھ سکتے ہیں، ہٹلر کی مثال لیجئے جب ایک تنہا فرد بہت مضبوط بن جاتا ہے تب وہ خطرہ بن جاتا ہے ۔ جوشی نے امام کے عامکانگریسی ایم ایل ایز اور سیوادل کے ممبران سے درخواست کی کہ وہ اگلے تین ماہ میں ہر گھر پہنچ کر ان سے ان کے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کریں ۔

Modi's commanding attitude threat to democracy - Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں