حیدرآباد میٹرو اسٹیشنوں کے اطراف عالمی درجہ کی راہداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-25

حیدرآباد میٹرو اسٹیشنوں کے اطراف عالمی درجہ کی راہداری

Hyderabad-Metro-stations-world-class-corridors
حیدرآباد
یو این آئی
حیدرآبادمیٹرو ریل لیمٹیڈ نے پریڈ گراؤنڈ علاقہ میں میٹرو ویاڈکٹ کے نیچے تقریباً250میٹر کے سائیڈ واک؍ فٹ پاتھ کو از سر نو ڈیزائن اور فروغ دیا ہے ۔ منیجنگ ڈائرکٹر ایچ ایم آر ، این وی ایس ریڈی نے پریس ریلیز میں بتایا کہ 2فٹ اور9انچ قطر کی پانی پائپ لائن جوماریڈ پلی ذخائر آب اور پیراڈائز جنکشن پر واٹر بورڈ کے کنٹرول روم کے درمیان1.4کلو میٹر کے رقبہ پر چند ماہ قبل میٹر و ریل کے ستون تعمیر کرنے کے لئے ایچ ایم آر کی جانب سے فٹ پاتھ کے نیچے سے اسے ہٹا دیا گیا۔ یہ پانی کی پائپ لائن ماریڈ پلی گلیوں اور کنٹونمنٹ علاقہ سے موڑ دی گئی ہے ۔ جس فٹ پاتھ پر کھدائی کی گئی تھی اس کو دوبارہ بھر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآبا د کو گلوبل سٹی بنانے کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے نظریہ کے مطابق ایچ ایم آر کی جانب سے بین الاقوامی معیار کے مطابق اب اس فٹ پاتھ کو بحال کردیا گیا ہے ۔ ایچ ایم آر نے گزشتہ15دنوں کے دوران میٹرو ویاڈکٹ کے تحت فٹ پاتھ اور پیدل چلنے کی اس پٹی کو مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے اور یہاں پر پیدل چلنے کی سہولت کے علاوہ ریمپس اور شجر کاری کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں اسٹریٹ فرنیچر ، چلر فروشی کے علاوہ شہریوں کو آرام کرنے سہولت فراہم کی گئی ہے اور آسانی کے ساتھ قریبی میٹرو اسٹیشنس پریڈ گراؤنڈ اور پی جی کالج تک پیدل چلنے کا راستہ بنایا گیا ہے اور اس علاقہ کو سیرو تفریح کے لئے گزر گاہ کی حیثیت سے ترقی دی گئی ہے ۔ ریڈی نے کہا کہ اس طرح کی سہولت تمام66میٹرو اسٹیشن پر فراہم کی جائے گی اور ناگول کے علاوہ اوپل میٹرو اسٹیشن پر آئندہ چند دنوں میں کاموں کا آغاز ہوگا۔

Hyderabad Metro stations world-class corridors

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں