آندھرا کے عوام کو سوائن فلو سے پریشان نہ ہونے وزیر صحت کا مشورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-25

آندھرا کے عوام کو سوائن فلو سے پریشان نہ ہونے وزیر صحت کا مشورہ

وجئے واڑہ
پی ٹی آئی
اے پی کے وزیر صحت ڈاکٹر سرینواس نے آج کہا ہے کہ تلنگانہ کے مقابلہ آندھرا پردیش میں سوائن فلو وائرس کا پھیلا بہت کم ہے اور پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت کا شکار نہ ہوں ، انہوں نے کہا کہ سردی، کھانسی اور بخار سے متاثرہ افراد کو چاہئے کہ3دن میں افاقہ نہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔ یہاں منعقدہ میک ان انڈیا سمینار کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یہ تکنیکی طور پر ممکن نہیں ہے کہ تلنگانہ سے یہاں داخل ہونے والے افراد پر نظررکھی جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ اے پی میں ایسا کوئی لیاب بھی نہیں ہے کہ جہاں سوائن فلو کے ٹسٹ کیے جاسکیں اور ہمیں اس کے لئے حیدرآباد پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اے پی میں ایک عصری لیاب کے قیام پر غور کررہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تمام سرکاری دواخانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ادویہ اور ضڑوری آلات کے ساتھ لیس ہوجائیں تاکہ ضرورت پڑنے پر سوائن فلو کے مریضوں کا علاج کیاجاسکے ۔ انہوں نے خانگی دواخانہ کے انتظامیہ کو بھی ہدایت دی کہ وہ سوائن فلو کے مریضوں کا علاج کرنے سے انکار نہ کریں ۔ ذرائع کے بموجب تلنگانہ میں یکم جنوری کے بعد اب تک سوائن فلو سے20افراد کی موت ہوچکی ہے ۔

Swine flu prevalence in Andhra Pradesh less

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں