ہمت ہے تو دستور میں تبدیلی کر کے دکھائیں - ممتا بنرجی کا بی جے پی کو چیلنج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-31

ہمت ہے تو دستور میں تبدیلی کر کے دکھائیں - ممتا بنرجی کا بی جے پی کو چیلنج

کولکتہ
آئی اے این ایس
تبدیلی مذہب پر تشدید تنقید کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے چیلنج کیا کہ وہ ہندوستان کے سیکولر دستور کو بدل کردکھائے ۔ کیوں کوئی کسی پر اس کے لئے دباؤ ڈال سکتا ہے؟ کس نے انہیں یہ ذمہ داری سونپی؟ کچھ لوگ کہتے ہیں یہ مذہب صحیح ہے وہ غلط ہے۔ اس رکشہ پر سواری نہ کریں جسے دوسرے مذہب کا آدمی چلا رہا ہے۔ وہ لوگوں پر اختیارات چلانا چاہتے ہیں ۔ وہ یہ نہیں جانتے کہ جب وہ اقتدار میں ہوں وہ پہلے بہتر حکمرانی کریں ۔ بہتر حکمرانی کا مطلب دوسروں پر قابو کرنا نہیں ہے ۔ آپ کسی کے حقوق پر قابو نہیں کرسکتے ۔ سیکولرزم ، دستور کی روح ہے ۔ اگر آپ اسے قابو میں کرنا چاہتے ہیں اور اگر آپ کی اتنی صلاحیت ہے تب آگے بڑھیے اور دستور میں تبدیلی لائیے۔ اسے بدل ڈالئے۔ وشوا ہندو پریشد سپریمو پروین توگڑیہ پر کل ہی بنگال میں ایف آئی آر درج ہوئی تھی جس کے تناظر میں ممتا بنرجی کا یہ بیان کافی اہمیت کا حامل ہے۔ بنرجی نے کہا کہ لوگ پیسہ کا لالچ دیکر مذہب تبدیل کروارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا قائیلی عوام ہمارا فخر ہے ، ان کا تبدیلی مذہب کیوں ہورہا ہے ؟ وہ اپنا فیصلہ خود کریں گے ۔ ٹی ایم سی نے الزام لگایا تھا کہ وی ایچ پی نے ضلع کے رامپور ریٹ میں کھارما ذادیہات میں گھر واپسی پروگرام کا چہار شنبہ کو انعقاد کیا تھا ۔ جس کے دوران150عیسائیوں کو تبدیلی مذہب پر مجبور کیا گیا ۔ ممتا بنرجی نے مہاتما گاندھی کی67ویں برسی پر مذہبی ہم آہنگی پر زور دیا اور کہا کہ ہندوستانی دستور دوسرے کی بے عزتی کا اختیار نہیں دیتا ۔ ہندوستانی دستور سیکولر دستور ہے ، اور ہمیں مذاہب کے ساتھ مساوی سلوک کی تعلیم دیتا ہے ۔

Mamata Banerjee challenges BJP to amend secular Indian Constitution

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں