فلم ساز پہلاج نہلانی سنسر بورڈ کے نئے صدر نشین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-20

فلم ساز پہلاج نہلانی سنسر بورڈ کے نئے صدر نشین

Filmmaker-Pahlaj-Nihalani-new-Censor-Board-chief
نئی دہلی
پی ٹی آئی
فلمساز پہلاج نہلانی کو آج9دوسرے ارکان کے ساتھ سنسر بورڈ کے نئے صدر نشین کی حیثیت سے مقرر کردیا گیا ۔ ان میں سے بیشتر ارکان کا بی جے پی سے تعلق ہے ۔ صدر نشین کی حیثیت سے لیلا سیمسن کے استعفیٰ کے چند بعد یہ تقرر کیا گیا جنہوں نے بورڈ کے امور میں حکومت کی مداخلت کا الزام لگایا تھا ۔ نہلانی نے آنکھیں تلاش اور شعلہ اور شبنم جیسی فلمیں پروڈیوس کی ہیں ۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ نہلانی کو تین سال کی میعاد تا احکام ثانی اعزازی حیثیت سے سنسر بورڈ کا صدر نشین مقرر کیا گیا ہے ۔ جن ارکان کو سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کے ارکان کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے ان میں بی جے پی لیڈر وانی ترپاٹھی پھیکو، سنٹرل یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر پروفیسر سید عبدالباری ، فلم ساز چندر پرکاش دویدی، اشوک پنڈت اور فلم رائٹر مہر بھوٹا شامل ہیں ۔ پھیکو کے علاوہ بی جے پی سے تعلق رکھنے والے بعض دوسرے ارکان بھی ہیں ۔ اداکار جارج باکر نے دوہزار چودہ کے لوک سبھا انتخابات میں ہاوڑہ سے لوک سبھا انتخابات کے لئے مقابلہ کیا تھا ۔ ٹامل ڈرامہ نویس ایس وی شیکھر دو سال پہلے بی جے پی میں شامل ہوئے تھے ۔ جب کہ اداکارو فلم ساز جویتا گزشتہ سال بی جے پی میں شامل ہوئی تھیں ۔ ایک اور رکن رمیش پتنگے مراٹھی ہفت روزہ کے ایڈیٹر ہیں ۔ بورڈ کے ارکان کی میعاد تین سال کی ہوگی ۔

Filmmaker Pahlaj Nihalani new Censor Board chief

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں