اصلاحات کے عمل میں تیزی لانے وزیراعظم مودی کا وعدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-17

اصلاحات کے عمل میں تیزی لانے وزیراعظم مودی کا وعدہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیکس استحکام ، مثبت ریگولیٹری فریم ورک اور انفرا اسٹرکچر کو بہتر بناتے ہوئے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کا وعدہ کیا تاکہ معیشت کو دو ٹریلین ڈالر سے 20 ٹریلین ڈالر تک پہنچایا جا سکے۔
اکنامک ٹائمز گلوبل بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری میں رکاوٹ بننے والی کئی طرح کی منظوریوں کو کم کرتے ہوئے سنگل ونڈو پر منظوری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ موجودہ پیچیدہ ٹیکس نظام اصلاحات کا متقاضی ہے جس کی ہم نے شروعات کی ہے۔ میں تیزرفتاری پر یقین رکھتا ہوں اور تبدیلی کو تیز رفتاری سے آگے بڑھاؤں گا۔ ریلویز اور سڑکوں جیسے شعبوں میں وسیع سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے نئے طریقے اپنائے جا رہے ہیں۔
تاہم اصلاحات بذات خود آخری قدم نہیں ہے اس کا ایک ٹھوس مقصد ہونا چاہیے جس سے عوام کی بہبود میں بہتری آئے۔ توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کوئلہ اور دیگر معدنی کانوں کی ہراج کے ذریعہ حوالگی میں شفافیت لائی گئی ہے۔

Economic Times Global Business Summit: Need to dream of an India with a $20 trillion economy, says PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں