کانگریس کا پارلیمنٹ میں نیوکلیر مسئلہ پر حکومت کو گھیرنے کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-29

کانگریس کا پارلیمنٹ میں نیوکلیر مسئلہ پر حکومت کو گھیرنے کا منصوبہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن کے دروران ہند۔ امریکی نیو کلیر معاملت پر حکومت کو گھیرے میں لے گی اور یہ مطالبہ کیاجائے گا کہ سات سالہ تعطل میں بڑے مسئلہ کی یکسوئی کا جو تیقن دیا گیا ہے اس کی تفصیلات پیش کی جائیں۔ پارٹی نے یہ بات نوٹ کی کہ امریکہ کو دیے گئے تمام تیقنات کو حکومت نے راز میں رکھا ہے ، صبح اور صرف تعلطل کا حل تلاش کرلینے کا اعلان امریکی صدر کے دورہ کے موقع پر کیا گیا ۔ پارٹی نے بیک وقت یہ واضح کردیا کہ وہ اس بات کی مخالفت نہیں کررہی ہے کہ معاہدہ کو قطعیت دی گئی ہے کیونکہ ہند۔ امریکہ نیو کلیر معاملت ’’یو پی اے ‘‘ کی جانب سے طے کی گئی تھی ۔ اس وقت بی جے پی نے اس کی مخالفت کی تھی اور آخر کار اسے قبول کرنا پڑا ۔ اطلاع دے کر جو معاہدہ طے ہوا ہے اس کے تجارتی نکات، مالیاتی اخراجات کے شق کیا ہیں اور معاوضہ کیا حصہ ہے ۔ ہمیں اب تک دئیے گئے تیقنات کا صحیح اندازہ نہیں ہے ۔ انہوں نے ہم سے معاملہ کو مبہم رکھا ہے ۔ حکومت نے تفصیلات میں شریک نہیں کیا، لہذا انہیں پارلیمنٹ میں رکھاجانا چاہئے ۔ راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈر کانگریس آنند شرما نے یہ بات پی ٹی آئی کو بتائی۔ شرما نے بیک وقت یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی معاہدہ کی مخالفت نہیں کررہی ہے کیونکہ ہند۔ امریکہ نیو کلیر معاہدہ یو پی اے کی دین ہے ۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعطل کے شکار اہم سیول نیو کلیر معاملت کو حل کرنے 25جنوری مفاہمت ہوگی ۔ جس کا وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر بارک اوباما نے مشترکہ طور پر اعلان کیا۔
انہیں تعطل میں پڑے سیول نیو کلیر معاہدہ پر کامیابی ہوئی ۔ جس کے تجارتی اشتراک پر بھی اتفاق ہوا۔ کانگریس نے تا حال اس تبدیلی کے تعلق محتاط ررد عمل ظاہر کیا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ اب یہ دیکھنا ہے کہ اس کا بہترین خاکہ کیسا ہوگا آیا مودی نے امریکہ کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کی یکسوئی ہندوستان کے قانونی فریم ورک کے تحت کی ہے اور ان تفصیلات کو طلب کیا ہے ۔ مشکلات پر کس طرح قابو پایا گیا ، کانگریس ارکان بجٹ سیشن جو 23فروری کو شروع ہوگا کی دونوں ایوانوں میں معاملہ کو اٹحائیں گے اور حکومت سے کہیں گے کہ وہ پارلیمنٹ کو ان تیقنات کے بارے میں مطلع کردیے جو دئیے گئے ۔ پارٹی کے چند کارکنوں نے اشارہ دیا ہے کہ صدر کی تحریک تشکر پر ہونے والی بحث کے دوران مسئلہ کو اٹھایا جائے گا، جو24تا25فروری کو ہوئی، اسی دوران ایک اور سینئر پارٹی لیڈر نے کہا کہ پارٹی اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا حکومت نے جو تیقنات دئے ہیں ان میں ترامیم کی ضرورت ہے ، جو اس سے قبل دئیے گئے تھے یا ہندوستان کے موقف کے ساتھ ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ حکومت کو اوباما کے دورہ کے تعلق سے بیان دینا ہوگا ۔ ہم دیکھیں کہ آیا وزیر اعظم مودی یا وزیر اعظم سشما سوراج بیان دیں گے ۔ ہم دیکھیں گے کہ کیا کامیابی حاصل ہوئی ۔

Congress prepares to take on govt in Parliament on N-deal issue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں